لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد عباس کس کی خواہش پر بدستور ٹیم سے ڈراپ۔اس کا انکشاف بھی ہوگیا۔پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز نے کہا ہے کہ میں نے کپتان کو مضبوط کیا،میرا اصول ہے کہ کپتان کوبااختیار کیا جائے۔گریٹ کپتان کیسے بنایا جاتا ہے۔یہ مجھسے بہتر کون جانتا ہے۔آسٹریلیا سے ہم ایک ٹیسٹ مشکل سے ہارے۔سری لنکا مین بڑا ہدف حاصل کیا۔بنگلہ دیش میں دونوں میچز جیتے۔انگلینڈ سے ہارے لیکن جیسے ہارے،سامنے ہے۔
کراچی ٹیسٹ ،کیویز نے 4 جکڑ لئے،بابر اعظم کا کیچ نہ دبوچ سکے
راجہ کہتے ہیں کہ محمد عباس کے حوالہ سے پہلی بات یہ کہوں گا کہ سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا تھا۔دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم کی ڈیمانڈ لسٹ میں بھی نہیں تھا۔تیسرا پچز ایسی بن رہی تھیں ،ان پر وہ کامیاب نہیں ہوتا،اس لئے شاید وہ سلیکٹ نہیں ہوا۔بطور پی سی بی چیئرمین بڑے کام کررہا تھا۔کرکٹ اسٹیڈیمز میں 40 سے 80 کمرے بنارہا تھا،تاکہ شہرو ں میں میچز ہوں تو فینز کو مشکلات نہ ہوں۔رمیز راجہ نے خوف ظاہر کیا ہے کہ یہ پی سی بی مجھے کمنٹری میں نہیں آنے دے گا،میں پہلے سے اعلان کررہا ہوں۔
ادھر سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے رمیز راجہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہےاور کہا ہےکہ نام سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کام کوئی غلط کرے گا تو تنقید تو ہوگی۔
رمیز راجہ کا بڑا اعلان،کرکٹ رجیم چینج سازش عالمی سطح پر اٹھادی