| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ ،کیویز نے 4 جکڑ لئے،بابر اعظم کا کیچ نہ دبوچ سکے

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کا بدترین آغاز،کیویز اس کے ساتھ پاکستان کو اس سے بھی بڑا دھچکا لگانے میں ابتدائی طور پر ناکام،بابر اعظم کا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 ٹاپ آرڈر پلیئرز پویلین لوٹ گئے ۔اوپنرز ناکام ہوئے۔ٹاپ مڈل آرڈر بیٹسمین بری طرح فلاپ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 کرسکے۔امام الحق 24 اور سعود شکیل 22 کرکے گئے۔

حیران کن طور پر پاکستان کے بیٹرز جلدی میں تھے اور عبد اللہ شفیق کے ساتھ شان مسعود اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
کیویز نے 47 کے مجموعہ پر اس وقت بڑا کیچ ڈراپ کر دیا جب بابر اعظم نے اپنے 12 کے انفرادی سکور پر سلپ میں کیچ اچھال دیا ۔فیلڈر نے ہاتھوں سے کیچ ڈراپ کر دیا ۔لنچ تک بابر ہاف سنچری مکمل کرچکے تھے اور 53 پر کھیل رہے ہیں ۔پاکستان نے 4 وکٹ پر 115 اسکور بنائے۔سرفراز احمد اپنے کیریئر کے 50 ویں،پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میں 4 پر کھیل رہے ہیں ۔اسپنر مچل بریسول نے 2 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *