کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو سنچری کرنے والے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پہلی سنچری پر خوشی ہے،ورلڈ کو بتانہیں سکتا۔نعمان علی نے 80 بالز کھیل کر مجھے اچھا سپورٹ کیا،اس کی وجہ سے سنچری بنائی،ابھی تک وکٹ اچھا جارہا ہے لیکن چوتھے اور پانچویں روزوکٹ تبدیل ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میری طبعیت کل رات سے خراب تھی،ساری رات میں سو نہیں سکا،اس لئے فیلڈ میں نہیں آسکا۔بالز بھی ممکن نہ تھیں لیکن کل تک فٹ ہوں گا،بائولنگ بھی کروں گا۔کل رات کی خراب طبعیت کے بعد آج جب گرائونڈ میں آیا تو چکر آرہے تھے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فرسٹ کلاس کے 82 میچزکا تجربہ کام آرہا ہے۔
سرفراز احمد نے کیچ پکڑ کر بھی آئوٹ چھوڑدیا،ثقلین کا طنز،بابر کی مایوسی
ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں،انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی یہی خواہش ہے لیکن فی الحال یہی رول ہے،انجوائے کررہا ہوں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے فرسٹ کلاس کے 8 یا 9 سیزن بڑےکام آتے ہیں
سلمان علی آغا نے کراچی ٹیسٹ میں مشکل حالات میں سنچری مکمل کی اور پاکستان کو 438 رنز تک لےجانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔کیویز بناکسی نقصان کے 165 اسکور بناچکے ہیں۔پاکستان نے 438 رنزبنائے تھے۔
کراچی ٹیسٹ،آغا سلمان کی سنچری سے ڈریسنگ روم کا نیا سماں،پاکستان آئوٹ