| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،آغا سلمان کی سنچری سے ڈریسنگ روم کا نیا سماں،پاکستان آئوٹ

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ،آغا سلمان کی سنچری سے ڈریسنگ روم کا نیا سماں،پاکستان آئوٹ۔کراچی ٹیسٹ میں ایک اور سنچری۔آغا سلمان نے نہایت سمجھداری کے ساتھ آخری لمحات میں سنچری اسکور کردی،چھٹے ٹیسٹ میں یہ پہلی سنچری تھی۔آغا سلمان نے بالز  146 پر سنچری مکمل کی ہے۔

پاکستان کو اس بار آخری بیٹرز نےا چھا سٹینڈ دے دیا ہے۔یوں ٹیم 438 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔آج صبح  پاکستان کی چھٹی وکٹ 318 اسکور پر گئی۔یوں آخری 4 وکٹوں پر 120 اسکور بنائے۔اس میں اغا سلمان کا حصہ نمایاں تھا۔ٹم سائوتھی نے 3 وکٹیں لیں۔اعجاز پٹیل،مائیکل بریسویل،ایش سودھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ڈیوڈ وارنر کی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری،ادھر بابر اعظم آج صفر پر گئے

سلمان علی آغا کی سنچری پر ڈریسنگ روم میں ہر ائیک کھڑا ہوا،پاکستانی ٹیم نے ایسے جشن منایا کہ جیسے میچ کا نتیجہ ہو۔پاکستان نے ایک اچھا اسکور کیا ہے۔

ادھر پی سی بی نے اپنی خواتین کرکٹ کے لئے کیوی سابق کوچ مارک نکوئلز کو پھر سے پاکستان ویمنز ہیڈ ٹیم کا کوچ نامزد کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *