دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرآئی سی سی ایوارڈ،سب سے زیادہ رنز،بابر اعظم کیوں آئوٹ۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم سل بھر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 1184 اسکور بناکر بھی جگہ نہ بناسکے،آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں ہر قسم کے فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشنز میں شامل بابر اعظم کے اخراج پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔
لسٹ سے پاکستان کے ساتھ بھارت کا آئوٹ ہونا بنتا ہے،کسی بھارتی کھلاڑی کی اچھی پرفارمنس نہ رہی۔انگلینڈ کے 2 کھلاڑی بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو کے ساتھ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کاگیسوربادا شامل ہیں۔
بابر اعظم دنیا بھر میں ٹاپ اسکورر،پھر بھی ایک ریکارڈ سے محروم،مکمل تفصیل
بین سٹوکس کے 870 رنز اور 26 وکٹیں ہیں۔جنوبی بیرسٹو کے 10 میچزمیں 1061 رنز ہیں۔عثمان خواجہ کے 11 میچزمیں 1080 اسکور ہیں اورربادا کی 9 میچزمیں 47 وکٹیں ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کہیں شامل نہ ہوسکے۔ایوارڈ بین سٹوکس کے نام جاتا نظر آتا ہے۔