| | | | | | | |

بابر اعظم دنیا بھر میں ٹاپ اسکورر،پھر بھی ایک ریکارڈ سے محروم،مکمل تفصیل

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم  کے لئے سال 2022 ایسا رہا کہ آخری ٹیسٹ کی آخری اننگ میں وہ کلینڈر ایئر میں ٹاپ دوسرے اسکورر کا آل ٹائم اعزاز نہ پاسکے۔وہ دوسری اننگ میں  صرف 14 رنزبناسکے۔یہ اننگ کراچی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تھی،پاکستان اور نیوزی لینڈ سال کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

بابر اعظم  9 ٹیسٹ میچزمیں 1184 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وہ تمام عم عصر سے اوپر رہے۔انہوں نے 69 سے زائد کی اوسط سے بلے بازی کی۔انگلینڈ کے جوئے روٹ 15 میچزمیں 1098 رنزکے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا کے عثمان خواجہ11 میچزمیں 1080 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔انگلینڈ کے جونی برسٹو نے 10 میچزمیں 1061 رنزبنائے۔باقی کوئی بیٹر کلینڈر ایئر میں 1000 رنزمکمل نہیں کرسکا۔عبد اللہ شفیق اور امام الحق 800 سے زائد سکور کرگئے۔

سال کی آخری ٹیسٹ اننگ،بابر اعظم خود آئوٹ ہوئے یا کچھ اور ہوا

بابر اعظم اگر 16 اسکور اور کرتے تو 1200 ٹیسٹ اسکور ہوجاتے۔32 اسکور اور کرتے تو وہ محمد یوسف کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بنتے۔ابھی یونس خان اور اظہر علی ان سے بہتر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *