ابوظبی،پریس ریلیز
سارہ ٹیلر کی بطور کوچ ٹیم ابوظبی میں تعیناتی بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ خوش آئندہے ٹیم ابوظبی میں سارہ ٹیلر کے علاوہ پال اسٹرانگ اور کرس گیل کی شمولیت سے ٹیم ابوظبی ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار کولن انگرام نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا ۔
نیوزی لینڈ نے بهارتی بیساکھی توڑدی،بهارت باہر
انگرام نے کہا کہ نوین الحق اچھی گیند بازی کر رہے جبکہ مارچنٹ ڈی لینج بھی ایک بہترین کھلاڑی ہیں مجموعی طور پر ہماری ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جو شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرے گی۔
ابوظبی ٹی 10کے بارے میں کوکن انگرام کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار کھیل ہے جس میں بیٹسمین کو جلد از جلد باونڈریز چاہئیںزیادہ باونڈریز ملنے سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنا آسان ہوتا ہے اور ٹیم پر دبائو بھی کم ہو جاتا ہے ۔
ٹی ٹین ایک تیز فارمیٹ ہے اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی پسندیگی بڑھتی جا رہی ہے۔
ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز 19نومبر سے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں ہو رہا ہے جو 4دسمبر2021تک جاری رہے گا۔