ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے 2 بڑی اپ ڈیٹ،سلطانزبمقابلہ زلمی سٹیج تیارکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 25 واں میچ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 5 مئی 2025 بروز پیر کو شیڈول ہے۔پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا یہ میچ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔پیر کی شب ساڑھے 7 بجے ٹاس اور 8 بجے پہلی گیند ہوگی۔
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے اتوار کو ملتان کے ابر آلود،تھنڈے موسم میں پریکٹس کی۔پشاور زلمی سے بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے پریس ٹاک کی جب کہ ملتان سلطانز سے طیب طاہر نے میڈیا سے بات کی۔دونوں نے روایتی باتیں کیں،کچھ نیا نہیں تھا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین ذرائع کے مطابق 2 نہایت اہم باتیں سامنے آئی ہیں،پہلی بات پچ کے حوالہ سے ہے۔دوسری ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون کی ہے۔
ملتان سٹیڈیم میں کیسی پچ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بظاہر جو پچ سامنے آرہی ہے،گراسی ہے۔گرین پچ ہے اور یہ سب کیلئے سرپرائز ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کل تک یہ پچ ایسی ہی رہی گی یا اس پر کٹنگ ہوگی۔پشاور زلمی کے کیمپ میں موجود بھاری بھرکم بھی اور بھاری نام بھی انضمام الحق بھی موجود ہیں۔ظاہر ہے کہ وہ اس میں کوئی بھی کردار اداکرسکتے ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ ملتان سلطانز کا کیمپ اور منیجمنٹ اس حوالہ سے کیا کردار اداکرے گی۔22 اپریل اور 23 اپریل کی پچز بھی ایس تھیں جسے سمجھنے کیلئے سائنس درکار تھی۔23 اپریل کا میچ سلطانز اسلام آباد سے ہاری تھی۔
ملتان سلطانز ٹیم
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ٹریننگ کیمپ میں وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔اب تک وہ فیلڈ میں دکھائی دیتے آئے ہیں۔عثمان خان نے سلطانز کیلئے وکٹ کیپنگ کی ہے۔خیال ہے کہ عثمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو آرام دیاجائے گا اور بنچ پر موجود دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی فل سٹرینتھ کے ساتھ ایک ہاری ہوئی ٹیم کے خلاف جیت کی کوشش کرے گی،رواں سیزن میں اس نے ملتان کے خلاف پہلا میچ بھی جیتا تھا۔5 ویں نمبر پر موجود زلمی ٹیم کے پاس شکست کی گنجائش کم ہے۔7 میچز میں6 پوائنٹس ہیں۔اگلے تینوں میچز میں کامیابی ضروری ہے،ورنہ اگر مگر پر کمزور انحصار ہوگا۔