لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،خان نیازی نے شاہین اینڈ کمپنی کے پرخچے اڑاڈالے،کراچی کنگز ہارا میچ جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے لاہور می ں لاہور قلندرز کو روند ڈالا،ہاتھ سے نکلا میچ آخری 15 بالز پر چھین لیا،خان نیازی نے شاہین اور حارث کے پرخچے اڑدایئے اور دھواں دھار اننگ کے ساتھ کراچی کنگز کو 4 وکٹ کی جیت دلوادی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اہم معرکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گی.ا میچ بڑا ہی دلچسپ ہوا .بارش نے بیچ میں مداخلت کی لیکن پھر بارش رکی, گراؤنڈ تیار ہوا اور 15 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ اس وقت تک لاہور کی ٹیم بہت اچھا بیٹنگ کر رہی تھی اور اس نے اچھا خاصا اسکور کیا۔ ابتدائی سات اوورز میں لیکن اس کے بعد جب اننگ دوبارہ شروع کی تو اگلے8 اوورز میں وہ 70 کے قریب سکور کر سکے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور 15 اوورز مکمل کھیلے۔ڈک ورتھ پر یہ سکور 167 ہوا،یوں کراچی کنگز کو جیت کیلئے 168 رنزکا ہدف ملا۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور کو دعوت دی۔قلندرزاننگز کی خاص بات اوپنر فخر زمان کے 51 رنز تھے جو انہوں نے 33 گیندوں پر بنائے، اس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ محمد نعیم نے ان سے بھی زیادہ جارحیت والی بیٹنگ دکھائی۔ 29 بالز پر 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پانچ چھکے اور چھ چوکے ان کی انگ کا خاصہ تھے۔ عبداللہ شفیق 11 گیندوں پر18 رنز کر سکے ۔ڈائرل مچل پہلی گیند پر صفر پر گئے۔ سیم پلنگ بھی تین گیندیں کھیل کے صرف دو رنز کر سکے۔ سکندر رضا نے 6 گیندوں پر 8 رنز کی اننگ کھیلی۔ آصف علی دو گیندوں پہ دو رنز بنا سکے۔ اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے دو گیندیں ضائع کیں ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوورز میں کوئی بڑا سکور حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ان کی اننگز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ ان کی پانچویں وکٹ جب گری تو 149 سکور تھا اور 13.3 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔ اگلی 9 گیندوں میں انہوں نے 11 رنز بنائے اور تین وکٹیں گنوائیں ۔
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے شاندار پولنگ کرتے ہوئے تین اوور زمیں 27 رنز دے کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میر حمزہ نے تین اوور میں 20 رنز دے کے ایک وکٹ لی۔ حسن علی بہت مہنگی رہے ہیں۔ تین اوورز میں 42 رنز کی مار پڑی لیکن وہ ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔عامر جمال کو بھی تین اوورز میں 33 رنز پڑے ۔انہوں نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز جارحیت سے پر تھا ۔کپتان ڈیوڈ وارنر اور ان کے ساتھ ٹم سیفرٹ نے جارحیت دکھائی۔ 40 رنز کا آغاز 3 اوورز میں دیا۔ یہاں ڈیوڈ وارنر 13 بالزپر 24 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ دو چھکے،دو چوکے لگا گئے لیکن اگلا جو نقصان تھا، وہ ٹیم سیفرٹ کا تھا جو10 بالز پر24 رنز بنا چکے تھے۔ ایک چھکا اور چار چوکے لگاگئے۔وہ آصف آفریدی کا شکار ہوئے۔ جیمز مینز بھی 13 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تو 74 رنز پر جب تین وکٹیں گریں تو 6.4 اوور کا کھیل ہوا تھا لیکن اس کے بعد سعد بیگ نے اچھے ہٹ کھیلے اور اپنی ٹیم کا اسکور 9اوورز میں 100 رنز تک پہنچا دیا، جس کا مطلب یہ تھا کہ اگلی 36 گیندوں پر ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کی ضرورت تھی۔کنگز کیلئے اگلا اوور خوفناک ثابت ہوا۔ڈیرل مچل نے اوور میں 2 رنز دیئے اور سعد بیگ کی قیمتی وکٹ لی،وہ 25 رنزبناکر گئے،انہوں نے 15 بالز کھیلیں۔اگلے اوور میں کراچی کنگز کو 14 بالز کے بعد پہلی بائونڈری ملی۔11 اوورز میں 4 وکٹ پر 110 رنز ہوسکاتھا۔حارث رئوف نے خوشدل شاہ سے اگلے اوور میں چھکا کھانے کے بعد انہیںمحمد نعیم کے ہاتھوں کیچ کرواکر 9 رنزکی اننگ لپیٹ دی۔پھر 18 بالزپر48 رنز باقی تھے،شاہین آئے اور عرفان خان نیازی سے چھکا کھاگئے۔2 بالز کے بعد نیازی سے ایک اور چھکا پڑا۔14 بالز پر 34 رنز تھے۔پھر ایک اور 6،پھر سنگل۔شاہین 21 رنز دے گئے۔اب 12 بالز پر27 رنز رہ گئے تھے۔حارث رئوف لائے گئے۔پہلی بال پر انہیں عرفان خان نے 6 دے مارا۔پھر 6 پھر4،اوور ختم ہوا تو آخری اوور میں کراچی صرف 7 رنز دور تھا۔آخری 12 بالز پر 41 رنز پڑگئے تھے۔اس اوور میں 20 پڑے۔آخری اوور میں ڈیرل مچل آئے اور آتے ہی نبی کو15 پر واپس بھیج دیا۔اب 4 بالز پر 6 رنز تھے۔نیازی نے چھکا لگاکر میچ14.3 اوورز میں ختم کردیا،کنگز نے لاہور میں 4 وکٹ کی تاریخی جیت نام کی۔نیازی نے 21 بالز پر 48 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔5 چھکے اور 2 چوکے تھے۔شاہین کو 3 اوورز میں 41 رنز پڑے،کوئی وکٹ نہ تھی۔حارث رئوف کو 3 اوورز میں 40 رنز پڑے،2 وکٹیں لیں۔ڈیرل مچل نے صرف 9 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
کراچی کنگز 10 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر آگیا،لاہور قلندرز کا چوتھا نمبر ہے۔کوئٹہ پہلے اور اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہیں۔