نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
بارڈر،گاواسکر ٹرافی،دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن۔آسٹریلیا 263 پر آئوٹ۔بھارت بناکسی وکٹ پر 21 اسکوردوسرا دن شروع ہونےکو ہے۔
نیا ڈرامہ،نئی بات اور نئی ایجاد۔کرکٹ کیں ہر بات ہی ایک جسی نہیں ہوتی۔اب اسے ہی دیکھ لیں کہ ڈیوڈ وارنر کو میچ شروع ہونے کے 24 گھنٹے بعد،ٹیسٹ کی پہلی اننگ کھلائے جانے کے باوجود چلتے میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی نے لے لی ہے جو دوسری اننگ میں بیٹنگ بھی کریں گے۔
ڈیوڈ وارنر دہلی میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ، اور ان کی جگہ میٹ رینشا لیں گے۔ میچ کی صبح جمعہ کو ڈیوڈوارنر کو 10ویں اوور کے آخر میں ہیلمٹ پر بال لگائی جو محمد سراج نے کی تھی ،اس سے قبل کہنی پر تکلیف دہ چوٹ لگی تھی۔ کہنی پر لگی والی د چوٹ کی وجہ سے انہوں نے ٹیم ڈاکٹر اور فزیو سے طویل علاج کروایا اور پھر کھیلے تھے۔
کینگروز دہلی ٹیسٹ کے پہلے روزہی محصور،وارنر،سمتھ ناکام،خواجہ کی مزاحمت
اب نوٹ کرنے کی باتی ہہ ہے کہ انہوں نے نہایت عجب کام کیا۔ان کی ٹیم نے تو اور بھی زیادہ کمال کردی کہ ان کا نہ تو کنکشن ٹیسٹ کرایا گیا اور نہ ہی ہیلمٹ تبدیل کرایا گیا۔
جمعہ کو وہ بیٹنگ کرتے رہے۔15 رنزکی اننگ کھیل گئے لیکن شام میں اپنی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کرنے نہیں آئے۔اب کرکٹ آسٹریلیا کا نیا اعلان کچھ یوں ہے کہ صبح وہ ٹھیک تھے لیکن شام کو وہ کنکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔میچ سے سائیڈ لائن کردیئے گئے۔ان کی جگہ میٹ رنشا کی ہوگی۔