ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پولارڈ سے واقعی اختلاف چلا،چوٹیں زیادہ لگ رہیں،صدقہ دینا پڑےگا،رضوان،۔ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان کا کہنا ہےکہ ہر میچ چیلنج ہوتا ہے،نتائج اللہ کیطرف سے ہوتے ہیں .ہم نے کوشش کی اورنتیجہ ہمارے حق میں آیا،وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے.
کپتان نے کہا ہے کہ ملتان کے کراوڈ نے سب ٹیمز کو سپورٹ کیا ۔سوائے آج کے آخری بالز کے جس پر پتا چلا ،پورا سٹیڈیم ہمارےساتھ ہے ج،س طرح ہماری سپورٹ کی، ان کاشکریہ، میچ نے بہت سی کروٹیں لیں ۔میچ کا کریڈٹ ہمارے بائولرز کو دینا چاہیے۔اختلافات اچھے ہوتے ہیں۔ ٹیم ورک میں رائے بھی دیکھنی ہوتی ہے۔کپتان بہت سی چیزوں کو دیکھتا ہے۔ پولارڈ سے بھی ایساہی اختلاف تھا ،اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم میں کوئی ایشو ہے، چوٹ لگنے کےحوالے سے محمدرضوان کا کہناتھا کہ فی الحال تو لگتا ہے صدقہ دینا چاہیے، جس طرح چوٹیں لگ رہی لیکن میں انجوائے کررہاہوں۔ یہ چوٹ کھیل کاحصہ ہے۔
وسیم اکرم کا غصہ،صوفہ کو لات ماکر الٹادیا،کھلاڑیوں پرگرم،ملتان کے کھلاڑیوں کا چکر
شروع میں پچ بہت اچھا تھا لیکن بعد میں سنیئر بالز سے میرا پالا پڑگیا۔عمران طاہر کی بالز کا میرے پاس جواب نہیں تھاامید کرتے ہیں اگلے میچز میں بھی اچھا کھیلیں گے۔رزلٹ اللہ کی طرف سے ہے ہم صرف کوشش کرسکتے ہیں۔ مشکل وقت پاور پلے میں تھا ۔وہ میچ لے گئے تھے پھراللہ نے مدد کی اور جیت ہماری ہوئی۔