| | | | | | |

وسیم اکرم کا غصہ،صوفہ کو لات ماکر الٹادیا،کھلاڑیوں پرگرم،ملتان کے کھلاڑیوں کا چکر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

وسیم اکرم کا غصہ،صوفہ کو لات ماکر الٹادیا،کھلاڑیوں پرگرم،ملتان کے کھلاڑیوں کا چکر۔کراچی کنگز کی شکست،میچ ہاتھ میں آنے اور پھر ناکامی پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ہتھے سے اکھڑ گئے،بلکہ لتوں سے اکھڑ گئے،ٹانگیں چلادیں،صوفہ الٹ کر گرپڑا،خود اس کے پیچھے ہولئے۔یہ منظر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت سامنے آیا،جب ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنسی خیز مقابلہ کے بعد 3 رنز سے ہرادیا۔

پی ایس ایل 8،کرکٹ کی سنسنی ملتان اتر گئی،سلطانز کنگزکو روند کر حقیقی سلطان

پھر کیا تھا وسیم اکرم پہلے مایوسی مین اپنے سر بلکہ گردن کے گرد دونوں ہاتھ لئے غصہ اور مایوسی میں پیچھے ہوئے،پھر سامنے رکھے صوفے پر لات مار کر اسے الٹا دیا،شدید غصہ میں بھی تھے۔

ملتان سلطانز نے جیت کے بعد گرائونڈ کا چکر لگایا،کھلاڑیوں نے فینز کے جنون کا جواب جوش وخروش سے دیا،ادھر کراچی کنگز کے پلیئرز کی کلاس کلاس روم میں فوری لگی اور بری لگی۔وسیم اکرم نے ڈانٹ پلائی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *