| | |

پاکستان آئرلینڈ کو لاک لگانے میں کامیاب ،سیریز جانے نہ دی

 

 

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آئرلینڈ کو لاک لگانے میں کامیاب ،سیریز جانے نہ دی

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی ۔منگل کو ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں اس نے فیصلہ کن آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔179 رنز کے تعاقب میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔اوپنرصائم ایوب پھر ناکام ہوئے اور 14 رنز بناسکے۔16 پر وکٹ گری ۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 138 رنز کی شراکت بنائی۔رضوان مسلسل دوسری ہاف سنچری بناکر 56 رنز کرگئے ۔بابر اعظم 42 بالز پر شاندار 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے ہدف18 بالیں قبل 4وکٹ پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ ٹیم شروع کے12 اوورز میں اچھی پوزیشن کے باوجود 7 وکٹ پر178 رنز تک محدود ہوگئی۔مین آف دی میچ شاہین آفریدی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *