لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں گھر آتے ہی لاہور قلندرز میں بجلی بھرگئی۔شاہین کی ٹیم نے بابر اعظم الیون پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہرادیا۔پی ایس ایل 8،فخرکالاٹھی چارج،شاہین کی سپر بائولنگ،
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے قلندرز نے رواں ایونٹ کا سب سے بڑا،پی ایس ایل تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل 3 وکٹ پر 241 رنزکیا۔فخرزمان نے10 چھکوں،3 چوکوں کی مدد سے 45 بالز پر 96 رنزبنائے۔عبد اللہ شفیق نے 41 بالز پر 75 اور سام بلنگز نے 23 گیندوں پر 47 کی اننگ کھیلی۔وہاب ریاض نے 45 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
شاہین نے پہلے بیٹ،پھر وکٹ توڑدی،اسٹیڈیم چیخ اٹھا
جواب میں شاہین کے شروع میں ہی محمد حارث اوربابر اعظم کو شکار کرنے کے بعد پشاور زلمی ٹیم لڑھک گئی لیکن پھر بھی صائم ایوب کے 51 اور کٰڈ مور کے23 بالز پر 55 رنزکی بدولت 15 اوورز تک مقابلہ کرتی نظر آئی۔پھر شاہین شاہ کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے بے بس رہی اور 9 وکٹ پر 201 رنز تک محدود ہوئی۔یوں 40 رنز سے میچ جیت لیا۔
شاہین نے 40 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں۔زمان خان نے 2 آئوٹ کئے۔