لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،آج کا میچ سلطانز کی سلطنت اڑاسکتا،کون کس کے مقابل۔پی ایس ایل 8 میں آج پیر کو ایک میچ کھیلاجائےگا۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان یہ معرکہ ہوگا۔اتفاق کی ایک اور بات بھی ہے ۔قلندرز نے گزشتہ رات جب پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تو ٹیبل پر اس کے 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔اسلام آباد کے پہلے ہی 6 پوائنٹس ہیں لیکن یونائیٹڈ ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں برتری ہے۔یوں وہ ملتان سلطانز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔قلندرز کا تیسرا نمبر ہے۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں سے جو ٹیم جیتے گی،وہ مخالف سے آگے نکل جائے گی۔ایک اور کام بھی ہوسکتا ہے۔پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز کی پوزیشن بھی چھن سکتی ہے۔واقعہ یہ ہے کہ سلطانز نے 8 پوائنٹس ہیں۔نیٹ رن ریٹ 0.844 ہے۔اسلام آباد کا اس وقت 1.049 ہے۔اسلام آباد لاہور کو ہراکر ملتان کو پہلی پوزیشن سے بھی محروم کرسکتا ہے۔لاہور کو فتح کی صورت میں پہلی پوزیشن قدرے بڑے مارجن کی جیت کی صورت میں ممکن ہوسکے گی۔
دوران بیٹنگ شاہین نے فخرکا ہیلمٹ کیوں تبدیل کروایا،حارث کے ٹوٹے بیٹ پر نیا وعدہ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قلندرز کی بڑی اٹھان کے باعث وہ فیورٹ ہونگے لیکن شاداب خان الیون مزاحمت کے ساتھ اٹیک کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
اب تک دونوں ٹیموں میں جو 15 پی ایس ایل میچزہوئے ہیں۔ان میںقلندرز کو6-8 سے خسارے کا سامنا ہے لیکن حالیہ عرصہ کی پرفارمنس کے بعد اب ان اعدادوشمار کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ٹاس کی اہمیت اب اتنی اہم لگنے لگی ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی بجائے پہلے بیٹنگ کا معیار سیٹ ہورہا ہے۔شاداب خان ٹاس جیتنےکی صورت میں میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوگی اور شاید جیت بھی جائے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔