لاہور،کرک اگین رپورٹ
سلطانز کی سلطنت بھنورمیں،لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 سپر 4 کا ٹکٹ کٹواگئی۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کے سپر 4 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔اس نے ایونٹ کی دوسری بہترین ٹیم ملتان سلطانز کو اس بار مکمل طور پر آئوٹ کلاس کردیا۔یوں سلطانز جو ایونٹ کے پہلے میچ میں اپنے ہوم قلعہ میں صرف 1 رن سے ہاری تھی،قلندرز کے گھر میں بھی ناکام رہی اور21 رنزکی شکست سے دوچار ہوگئی۔لاہور قلندرز کی 7 ویں میچ میں یہ چھٹی جیت ہے،اس کے پوائنٹس 12 ہوگئے ہیں۔سلطانز کی شکست نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں امنگ پیداکی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2023 کے 20 ویں میچ کا ٹاس شاہین شاہ نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس بار اسے 200 کا مجموعہ حاصل نہ ہوا۔ٹیم ایک موقع پر 13 ویں اوور میں 2 وکٹ پر 119 ااسکور پر تھی۔مزید 80 اسکور کی توقع تھی لیکن سلطانز کی بہترین بائولنگ نے قلندرز کو 9 وکٹ پر 180 اسکور تک محدود کیا۔عبد اللہ شفیق نے 48 اور سام بلنگز نے 54 کی اننگز کھیلیں۔فخرزمان صفر اور سکندر رضا 14 پر گئے۔انور علی،احسان اللہ،عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 وکٹیں لیں۔
شاہین سکندر کی خدمت پر کیوں مجبور،راشد خان کا ریویو پر کامیاب دائو
ملتان سلطانز کا جوابی آغاز بہتر تھا۔6 اوورز 2 بالز پر بناکسی نقصان کے 48 اسکور ہوگیا تھا۔یہاں شان مسعود زمان خان کی گیند پر شاہین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔،وہ 19 رنزبناگئے۔محمد رضوان کے ساتھ اسامہ میر نے اسکور 64 تک کیا۔محمد رضوان سکندر رضا کی ذہانت کا شکار ہوئے اور30 رنزبناکر تھرڈ امپائر کے ہاتھوں ایل بی ہوئے۔اس کے بعد ایسی لائن لگی کہ ٹیم سنبھل ہی نہ سکی۔ڈیوڈ ملر 1،اسامہ میر 17 اور ریلی روسو 12 جب کہ خوشدل شاہ 10 رنزبناکر گئے،کیرون پولارڈ اپنی جسامت کے حساب سے کچھ نہ کرسکے۔آخری اوور میں درکار 44 رنز شکست کا اعلان پہلے ہی کرگئے۔ اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنز تک محدود ہوگئی۔پولارڈ 39 رنز پر ناقابل شکست آئے۔
بابر اعظم کے متعلق ایک اور بڑا بیان،فینز حیران،شان جان مارتے وکٹ دے گئے
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے15 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔