ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا،نیوزی لینڈ ٹیسٹ دلچسپ ہوگیا،بھارت کیلئے کیا تھریٹ۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ویلنگٹن میں جاری 2 میچزکی سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے خاتمہ پر میزبان ٹیم 285 رنزکے تعاقب میں ایک وکٹ پر 28 رنزبناچکی ہے۔اس سے قبل مہمان ٹیم آئی لینڈرز دوسری اننگ میں 302 رنزبناکر گئے۔قابل ذکر بات تجربہ کار بیٹراینجلیو میتھیوز کی سنچری تھی،انہوں نے 115 رنزبنائے۔پہلی اننگ میں بھی وہ47 رنزبناکر گئے تھے۔بلیئر ٹکنر نے 4 اور میٹ ہنری نے 3 وکٹیں لیں۔
اس میچ کی پہلی اننگ میں سری لنکا کی ٹیم 355 رنزبناکر آئوت ہوئی تھی تو کیوی ٹیم 377 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔یوں 18 رنزکی برتری کی وجہ سے اسے ہدف 285 رنزکا ملا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ،ایک ٹیم کنفرم،بھارت خطرے میں،تیسرا امیدوارآگیا
اب کل میچ کے 5 ویں روز نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 257 اسکور مزید درکار ہیں۔سری لنکا کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ادھر بھارتی ٹیم احمد آباد ٹیسٹ ڈراکھیلنے کی کوشش میں ہے۔اگر ایسا ہوا اور سری لنکا نے نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا تو تھرتھلی مچ سکتی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ دوسری ٹیم کون سی ہوگی۔فیصلہ ایک سے دو روز میں ممکن ہے۔