شارجہ ،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین پیش گوئی سچ،پاکستان افغانستان کے خلاف قلیل تر اسکور پر ڈھیر۔9 وکٹ پر 92 تک محدود ہوگئی۔5 واں کم ترین انٹرنیشنل ٹوٹل۔کرک اگین پیش گوئی سچ۔پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف کسی بھی ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہوگئی۔کرک اگین نے گزشتہ رات میچ سٹوری اور آج ٹاس سٹوری میں یہ بات دہرائی تھی کہ پاکستانی بیٹنگ لائن گرسکتی ہے۔پاکستان نے صرف 93 رنزکا ہدف دیا ہے۔
پہلا ٹی 20 ،پاکستان اور افغانستان میچ کا ٹاس
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔41 رنز تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔صائم ایوب 17،محمد حارث 6،عبداللہ شفیق صفر،طیب طاہر 16 اور اعظم خان بھی صفر پر گئے۔کپتان شاداب خان بھی 12 کے مہمان بنے۔فہیم اشرف اور نسیم شاہ 2،2 بناسکے۔پاکستان کے 8 کھلاڑی صرف71 کے قلیل اسکور پر پویلین میں تھے۔عماد وسیم کوشش میں تھے کہ کچھ کرجائیں۔80 اسکور سے قبل راشد خان کی بال پر ان کا آسان کیچ ڈراپ ہوگیا۔17 اوورز میں 8 وکٹ پر 80 اسکور کسی طرح بھی اچھا نہ تھا۔اگلے اوور میں عماد وسیم بھی 18 رنزبناکر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان بمقابلہ افغانستان،پہلا ٹی20 آج،ماضی کے تمام میچزکا احوال،ممکنہ پیش گوئی
پاکستانی ٹیم کا انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اسکور ہورہا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف 74ویسٹ انڈیز کے خلاف 82 اور بھارت کے خلاف 83 تھا۔انگلینڈ کے خلاف 89 تھا۔قومی ٹیم یہاں شارجہ میں افغانستان کے خلاف 20 اوورز میں9 وکٹ پر 92 رنزتک محدود ہوئی۔
مجیب الرحمان،محمد نبی اور فضل حق فاروقی نے 2،2 وکٹیں لیں۔