کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے مہیلا جے وردھنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے خود ہی نہیں بھیجا۔جے وردھنے ہمارا اثاثہ ہیں۔یم نے ان کو ملکی کرکٹ کے لئے بڑی ذمہ داری دی ہے۔
سابق کرکٹر سینئر وجونیئر ٹیموں کے کنسلٹنٹ اور مینٹور ہیں،ساتھ میں سب کے کوچ بھی ہیں۔وہ تمام ملکی و مقامی کرکٹ کے لئے بطور اسپیشلسٹ کام کررہے ہیں۔
ادھر جے وردھنے نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک سری لنکا کے لئے آئی سی سی کے رکن ممبران میں سے متعدد ممالک کی جانب سے کی گئی کوچنگ پیشکش ٹھکرادی ہے۔