لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں،بڑا ردوبدل۔برسوں سے انگلینڈ میں جاری کائونٹی کرکٹ شیڈول میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہیں،ایونٹس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ ہے اورترتیب میں بھی تبدیلی کی باتیں ہیں۔دنیائے کرکٹ کے لئے کرکٹ کے قدیم گھر انگلینڈ سے یہ بڑی بریکنگ کرکٹ نیوز بنتی ہے۔یوں تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق کائونٹی کرکٹ کا آغاز اب فرسٹ کلاس میچزکی بجائے ون ڈے کپ سے ہوگا جو اگست میں کھیلا جاتا ہے۔اس میں بھی گروپس بنانے،ناک آئوٹ کی تجویز ہے۔
فرسٹ کلاس کائونٹی میچزکےلئے 2 کی بجائے 3 ڈویژنز بنانے کی تجویز ہے۔ہر ایک میں 6 ٹیمیں ہونگی۔اس میں پلے آف میچزشامل ہوسکتے ہیں۔یوں ہر ٹیم 14 کی بجائے 10 سے 12 میچزکھیل سکے گی۔
وژڈن پاکستان آل ٹائم ورلڈکپ الیون،رمیزاور معین آئوٹ،سرفراز،بابرشامل،اہم سلیکشن
کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق ٹی 20 بلاسٹ کو بھی 6 ٹیموں کے 3 گروپس میں بدلنے اور کوارٹر فائنل کے امکانات ہیں۔ون ڈے یا ہنڈرڈ کو سیزن کے شروع میں لانا بھی پلان کا حصہ ہے۔دی ہنڈرڈ کو ختم کرکے اسے ٹی 20 لیگ میں تبدیل کئے جانے کی باتیں ہیں۔