کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم شاہد آفریدی کی دعوت میں کیوں غیرحاضر،وجہ جانیئے۔شاہد آفریدی کے ڈنر پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کیوں نہیں گئے۔یہ ہے وہ سوال جو اس وقت ہر ایک کی زبان پر ہے۔سوشل میڈیا پر بھی یہ رپورٹ ہوچکا ہے کہ بابر اعظم شاہد آفریدی کے گھر سے چند منٹ کی ڈرائیونگ فاصلے پر موجود تھے۔جس وقت پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کے گھر کھانا کھارہے تھے،اسی وقت بابر اعظم اپنے ایک ساتھی کھلاڑی امام الحق کے ساتھ وہاں سے 8 منٹ کی ڈرائیونگ کے فاصلے پر موجود تھے اور اپنا کھانا کھارہے تھے۔
سابق چیف سلیکٹر اور سابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ممبر شاہد آفریدی نے گزشتہ شام قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر پارٹی دی تھی۔
اس غیر حاضری میں ایک پیغام ہے جو سمجھدار لوگوں کے لئے واضح ہے اور وہلوگ جو پاکستان کرکٹ کی سیاست نہیں جانتے،انہیں تھوڑا سوچنا ہوگا۔