کراچی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ کے حوالہ سے نمبر ون پوزیشن پر موجود پاکستان کی بقا کا میچ۔ایک رات کی چاندنی والی بات کو غلط ثابت کرنے کے لئے بابر اعظم الیون کے لئے آخری میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا5 واں اور آخری میچ شروع ہونے کو ہے۔
آخری ون ڈے آج،فائنل سے زیادہ اہم،پاکستان کو دہرا چیلنج،بابر اعظم کا 100 واں میچ،سنچری لسٹ
نیشنل بنک ایرینا کراچی میں میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ۔کیوی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کیں ہیں۔حارث رئوف کی آمد ہوئی ہے۔بابر اعظم کے کیریئر کا یہ 100 واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ہے۔اس کے لئے ان سے ایک اور 100 رنزکی اننگ کی توقعات وابستہ ہوگئی ہیں۔گزشتہ میچ میں وہ 107 کرگئے تھے۔
کراچی سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطانق بلیک کیپس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے اور یوں اب معاملہ یہ کہ امام الحق آج بھی ڈراپ ہے۔
آخری میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں 1 تبدیلی۔کرک اگین تجزیہ درست۔امام ڈراپ ہیں ۔
ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا