کراچی،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کو امام الحق کی بددعا لے ڈوبی،مکی آرتھررجیم بھی فلاپ۔شان مسعود کی شان گھٹادی گئی۔گزشتہ سال کائونٹی چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹر کو محدود اوورز کرکٹ میں کھلاکھلاکر بے انتہا مواقع دیئے گئے۔نئی پی سی بی رجیم نے آتے ہی بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی کوششیں تنزکیں ،ساتھ میں شان مسعود کو زبردستی کا نائب کپتان بنایا گیا۔بابر نے اپنے نائب کو جب حتمی الیون میں نہیں کھلایا تو پی سی بی کو بیک فٹ پر جانا پڑا۔اب ٹیم کی نئی رجیم مکی آرتھر اینڈ کمپنی نے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف زبردستی کھلایا۔ناکامی کا چیپٹر آج نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں ون ڈے میں بند ہوا۔20 بالز پر 7 رنزبناکر اوپنرچلتے بنے۔
امام پھر باہر،کرک اگین نیوز درست،ٹاس ہوگیا،ایک تبدیلی
آج کی ناکامی میں تو لگتا ہے کہ جیسے امام الحق کی بددعائیں کام دکھاگئی ہیں۔میچ کے آغاز سے 2 گھنٹے قبل انہوں نے لکھا تھا کہ کسی سی بھی امیدیں پوری ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔مطلب وہاں سے امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں جہاں سے توقع ہی نہیں ہوتی۔اس کا مطلب تھا کہ انہیں علم تھا کہ وہ آج بھی ڈراپ ہونگے۔شان مسعود مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔
لیفٹ ہینڈ بیٹر کا گزشتہ 13 ون ڈے اننگز میں ہائی اسکور 50 ہے۔ گزشتہ میچ میں 55 بالز پر 44 تھے۔9 اننگز میں 163 اسکور ہیں۔19 سے کم کی اوسط ہے۔
ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا
اب ورلڈکپ تیاری کےلئے آگے کوئی بڑی سیریز یازیادہ میچز نہیں ہیں۔افغانستان سے سیریز مشکوک ہے۔ایشیا کپ بھی یقینی نہیں ہے تو اگلی منزل اب ورلڈکپ ہوگی۔سوال یہ ہے کہ مکی آرتھر انہیں کس بنیاد پر اب سلیکٹ کروائیں گے۔