دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی سے سالانہ کمائی،بگ ون بھارت پر بارش،پاکستان دوسرے درجہ میں نمبر ون۔آئی سی سی آمدنی پر اب بگ تھری کی بجائے بگ ون حاوی۔بھارت نئے ماڈل میں اتنا کچھ لے گا کہ اس کے ساتھ کے بگ 2 دور دور تک مقابل نہیں ہونگے۔باقی 9 رکن ممالک میں پاکستان بگ ون ہوگا جو باقی سب سے زیادہ کمائے گا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے 2024 سے2027 کے 4 سالہ ماڈل میں بھارت آئی سی سی کے سالانہ ریونیو کا 38 فیصد سے زائد لے جائے گا۔چند سال قبل تک بگ تھری بننے والے گروپ بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ میں اب بھارت بگ ون کے روپ میں ابھرا ہے جو سالانہ 231 ملین ڈالرز لے جائے گا جو 38 فیصد سالانہ سے زائد ہے۔آسٹریلیا کوتیسرا درجہ ملا ہے جو صرف سوا 6 فیصد مطلب ساڑھے 37 ملین ڈالرز لے گا۔انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے جو 7 فیصد کے قریب لے جائے گا جو 7 فیصد کے قریب ہے۔
آئی سی سی سالانہ فنانشل ماڈل 2024 سے 2027۔آئی سی سی کے باقی 9رکن ممالک یا یوں کہہ لیں کہ لٹل 9 میں پاکستان سر فہرست ہے جو سالانہ5 فیصد شیئر سے زیادہ لے گا ،سالانہ 35 ملین امریکی ڈالرز لے گا۔اس کے بعد کے ممالک کا 5 فیصد سے بھی کم بنتا ہے۔یہ 27 ملین ڈالرز کے آس پاس ہوتے ہیں۔ان میں بھی زمبابوے اور افغانستان 17 ملین ڈالرز سے کم پر ہیں۔