| | | |

انگلش کائونٹی،اظہر علی اور لبوشین کے ساتھ کیا بیتی،سٹیون سمتھ ڈٹ گئے

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی،اظہر علی اور لبوشین کے ساتھ کیا بیتی،سٹیون سمتھ ڈٹ گئے۔انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2023 کے نئے رائونڈ کا آغاز جمعرات کو ہوا۔آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور مارنس لبوشین ایک دوسرے کےخلاف مختلف کائونٹیز میں آمنے سامنے تھے۔لبوشین تو گلیمورگن کی نمئاندگی کرتے 1 رن بناکر اولی رابنسن کا شکار بنے ،ٹیم صرف 123 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔جواب میں  سسیکس نے 4 وکٹ پر 221 اسکور بنالئے تھے۔چتشور پجارا جہاں صفر پر گئے،وہاں سٹیون سمتھ پہلی بار فارم میں آئے۔وہ68 پر کھیل رہے تھےلیکن اس کے لئے انہوں نے 126 بالیں کھیل لی ہیں۔

لیسٹر میں لیسٹر شائر 173 پر ڈھیو ہوئی،جواب میں ووسٹر شائر صرف83 رنزبناسکی۔اظہر علی کا صفر تھا۔کھیل ختم ہونے تک لیسٹرشائر کے دوسری باری میں 2 وکٹ پر 66 رنزتھے۔یوں دن بھر میں 22 وکٹیں گریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *