بنگلور،کرک اگین رپورٹ
کوہلی سنچری کے باوجود چیمپئن نہ رہے،بنگلور آئی پی ایل پلے آف سے باہر۔ویرات کوہلی سنچری کے بعد بھی چیمپئن نہ رہے۔ایونٹ کی مسلسل دوسری سنچری بھی ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میں داخل ہونے میں ناکام رہی۔گجرات ٹائٹنز نے ہائی سکورنگ شو 6 وکٹ سے جیتا،شبمان گل بھاری پڑے،سنچری چھاگئی۔ممبئی انڈینز نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
انتہائی اہم میچ میں ٹاس کے فوری بعد شروع ہونے والی بارش نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کیمپ کوپریشان کردیا لیکن بارش کا معمولی اسپل تھما تو میچ شروع ہوا۔
گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر رائل چیلنجرزبنگلور کو کھلایا،اس نے بنگلور کی وکٹیں جلد اڑادیں لیکن ویرات کوہلی نے مسلسل دوسری،آئی پی ایل ہسٹری کی 7 ویں سنچری بنائی۔وہ 61 بالز پر 101 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔ٹیم نے 5 وکٹ پر 197 اسکور بنائے۔نور احمد کی 2 وکٹیں تھیں۔
عامر نے ایک بار پھر کوہلی کو فائٹر،چیمپئن کہدیا
جواب میں گجرات ٹائٹنز نے پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شاندار بیٹنگ کی۔شبمان گل نے جم کر کوہلی کی بیٹنگ کا جواب دیا۔ان کے ساتھ وجے شنکر نے 53 رنزبنائے۔دونوں دوسری وکٹ پر 123 رنزکی شراکت بناکر مجموعہ 148 تک لے گئے،یہاں کوہلی وجے کا کیچ لے کر زخمی ہوئے،باہر چلے گئے۔شبمان گل نے بیٹنگ جاری رکھی۔
آخری اوورمیں گجرات کو جیت کے لئے 8 رنز درکار تھے۔وین پارنل چکراگئے،نوبالز،وائیڈ بالز نے گیم اوور کردی۔گجرات ٹائٹنز نے 5 بالز قبل ہدف 4 وکٹ پر پورا کرلیا،خود 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی محفوظ تھے لیکن بنگلور کو باہر نکال دیا۔شبمان گل 52 بالز پر 104 کے ساتھ ناقابل شکست گئے۔