| | | | | |

عامر نے ایک بار پھر کوہلی کو فائٹر،چیمپئن کہدیا

کراچی،بنگلور:کرک اگین رپورٹ

عامر نے ایک بار پھر کوہلی کو فائٹر،چیمپئن کہدیا۔پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کی تعریف کردی ہے،یہ پھر کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ  عامرکہتے ہیں کہ 100 نمبر والے کرکٹر نے ایک بار پھر 82 رنزکی اننگ کھیل کر ثابت کیا،وہ بڑا کھلاڑی ہے۔اس نے ایک پریشر والے میچ میں حقیقی فائٹر اور چمپئن کا کردار اداکیا۔

تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے مشکل وقت میں اننگ کھیلی۔آئی پی ایل 2023 کے آخری لیگ میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ان کی اننگ کیوجہ سے ٹیم 197 رنزبناگئی۔میچ جاری ہے۔

یہ میچ اس لئے بھی دبائو والا ہے کہ فتح آئی پی ایل پلے آف کا ٹکٹ دے گی۔شکست باہر کا راستہ دکھادے گی۔

عامر نے گزشتہ میچ میں کوہلی کی سنچری پر جب تعریف کی تھی تو پاکستان میں ایک طوفان اٹھا تھا لیکن عامر کی تعریف بنتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *