ٹی 20 سے اینکر کردار ختم،روہت شرما،انگلینڈ میں کائونٹیزکی نئی پریشانی۔روہت شرما کہتے ہیں کہ ٹی 20 کرکٹ میں اینکر کا اب کوئی کردار نہیں ہے۔یہ بدل چکی ہے۔اب میں سمجھتا ہوں کہ بطور بیٹر صرف ایک کام سے یہ گیم نہیں چل سکتی۔جہاں تک میرا معاملہ ہے کہ پاور ہٹنگ میری طاقت کبھی نہیں رہی۔اس لئے سوچتا رہتا ہوں کہ بیٹر کے علاوہ میں مزید کیا کرسکتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں ممبئی انڈینز اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اب لوگ 3 سے 4 بالز پر 15 سے 20 رنز مانگتے ہیں،جو ہر ایک سے ہر روز ممکن نہیں ہے۔اس لئے اب ذہنیت بدلنے ،کی ضرورت ہے،اگر ہم نہیں بدلیں گے تو آپ تباہ ہوجائیں گے۔
روہت شرما کا اعتراف ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ تیز ہوگئی ہے۔لوگوں کی توقعات زیادہ ہیں،اس لئے ایک کھلاڑی اپنے کردار سے بڑھ کر کچھ کرے۔
ادھر انگلینڈ کی 18 کائونٹیز سے وائٹ بال پلیئرز سے متعلق معاہدوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ سال بھر کے معاہدے ہوتے ہیں۔ریڈ بال کرکٹ متاثر ہے۔وائٹ بال پلیئرز کا معاوضہ ان معاوضوں سے کم ہے جو دنیا ان کو دیتی ہے۔نتیجہ میں وہ باہر کھیلتے ہیں۔ہمیں دستیاب ہوتے ہیں تو انرجی کم ہوتی ہے۔معمولی انجریز سے ہمیں کوچز بھی دینے ہوتے ہیں اور علاج بھی کرنا ہوتا ہے،اس کے لئے وقت آگیا ہے کہ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔