احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023،بھارت سمیت اہم ممالک کی ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت،ایک شخصیت کو پاکستان سے رابطہ کی کی ذمہ داری۔ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے بھارتی بورڈ طے کردہ اعلان،دیئےگئے وقت کے باوجود فیصلہ نہیں کرسکا۔ایک ملک نے احمد آباد کا رخ نہیں کیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کلیئر ہوگیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے۔اب آگے کیا ہوگا،اس کے لئے ایک تیسرے ملک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں کہ وہ پاکستان سے بات کرے،یہ اس لئے بھی ہے کہ اس کے اثرات بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر پڑسکتے ہیں۔اس کے لئے معاملہ مزید طول پکڑے گا۔
احمد آباد،آئی پی ایل فائنل 2023 پر ایشیا کپ کا فیصلہ،اہم میٹنگ
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں،نے اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کے فائنل کےموقع پر پاکستان کے سوا دیگر تمام رکن ممالک کے بورڈز چیفس فائنل کے لئے مدعو ہونگے،اس موقع پر ایشیا کپ2023کی میزبانی کا فیصلہ ہوجائےگا۔جھگڑا یہ ہے کہ ایونٹ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت پاکستان کھیلنا نہیں چاہتا۔پی سی بی نے اس کے متبادل کیلئے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا۔اس کے تحت بھارت کے سوا دیگر ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔لاہورمیں شروع کے 4 میچز رکھے جاتے اور باقی 9 میچز نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے۔پی سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا ہے،بس فیصلہ ہونا باقی ہے۔
اتوار،28 مئی 2023،آئی پی ایل فائنل کے روز کیا ہوا
سب سے پہلے تو یہ کلیئر ہو کہ بارش کے سبب کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہےلیکن سائیڈ لائن پر یہ میٹنگ پہلے سے طے تھی،اس کا کیا بنا،وہ بھی نہایت ہی دلچسپ ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی بورڈ یا اے سی سی کوئی ایکشن یا فیصلہ نہ کرسکے۔
اہم ملک کے بورڈ صدر غیر حاضر
حیران کن طور پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظم الحسن بعض ذاتی وجوہ کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔اجلاس ہوگیا ہے۔اس میں بھارت،سری لنکا اور افغانستان کے کرکٹ چیفس نے شرکت کی ہے۔ایشین کرکٹ حکام میں سے چند موجود تھے۔اجلاس بے نتیجہ رہا ہے۔بی سی سی آئی آئندہ ایشیا کپ کے لیے اپنے پاکستانی ہم منصب کی تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کرے گا، یوں براعظمی باڈی کے تینوں ارکان کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
ایشیاکپ،پی سی بی ماڈل تاحال قبول نہیں،جے شاہ کے مزید انکشافات
ہندوستانی بورڈ نے تمام بڑے کرکٹنگ ممالک کے سربراہان کو احمد آباد میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ افغانستان اور سری لنکا نے ہندوستانی بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کے موقف کی حمایت کردی ہے -براڈکاسٹر بھی ہائبرڈ ماڈل کے خواہشمند نہیں ہیں۔
بھارت کا پاکستان سے پھر رابطہ کا فیصلہ،اہم شخصیت کو ذمہ داری مل گئی
کوئی فیصلہ نہ ہونے کے باوجود، بھارتی بورڈ دوبارہ غیر جانبدار مقام پر بات چیت کرے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی مزید بات چیت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اے سی سی کی سربراہی شاہ کر رہے ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج کھمجی، جو کہ اے سی سی کے نائب صدر بھی ہیں کو اس گھمبیر مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہندوستانی بورڈ کو سری لنکا میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ پی سی بی ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔ تاہم، بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ یو اے ای میں کرکٹ کھیلن ستمبر کے مہینے میں ممکن نہیں ہوگا۔
پی سی بی بند گلی میں
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اس کا ہائبرڈ ماڈل منظور نہ ہوا تو وہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کردے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت نہ جانے کے فیصلہ کا بھی اعادہ کرے گا۔یوں یہ معاملہ اب بند گلی میں ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی حکام بھی منگل 30 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور آرہے ہیں۔
بابر اور رضوان امریکا کے اسکول میں جانے سے پہلے اسلامک پروگرام میں