لندن،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،اوول کس کیلئے ڈرائونامقام،وسیم اکرم اور موسم کی پیشگوئی۔ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور اوول،آسٹریلیا کا بدترین،بھارت کاخراب ریکارڈ،بارش کا کیا امکان۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کےفائنل کا وقت آن پہنچا ہے۔7 جون سے اوول لندن میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔بھارتی ٹیم مسلسل دوسرا اور آسٹریلیا کی ٹیم پہلا فائنل کھیل رہی ہے۔دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کی آرزو مند ہیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ اوول کی تاریخ آسٹریلیا کے لئے ڈرامائی ہے۔دنیا بھر کے کرکٹ گرائونڈز سے زیادہ بدترین ریکارڈ اوول کا ہے،جہاں اس کی کامیابی کاتناسب 19 فیصد سے بھی کم ہے۔آسٹریلیا نے یہاں 38 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔صرف 7 میں فتح ملی ہے۔17 میں ناکامی ہے اور14 میچزڈرا کھیلے ہیں،گزشتہ ہاف سنچری مطلب 50 برسوں میں یہاں اس کی صرف 2 ٹیسٹ فتوحات ہیں۔
بھارتی کرکٹ نیوز میں یہ زکر ہوگا کہ ویسے تو بھارت کا ٹیسٹ ریکارڈ بھی یہاں خراب ہے۔14 میچزمیں سے صرف 2 جیتے ہیں۔5 میں شکست ہوئی ہے۔7 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔
دونوں ٹیموں کا یہاں آپس کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔اس اعتبار سے میدان کا یہ ریکارڈ بھی ایک جیساہی ہے،اس لئے اس کا کیا فرق پڑے گا۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنزکہتے ہیں کہ ہمارے دماغ میں اس ریکارڈ کا کوئی خوف نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کو بڑا ڈینٹ،ٹاپ پلیئر ایشز سے باہر
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فائنل کے لئے آسٹریلیاکو فیورٹ قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ بھارتی ٹیم میں اتنی اہلیت موجود ہے کہ وہ یہاں کینگروز کو شکار کردیں۔
لیٹسٹ کرکٹ نیوز کے مطابق لندن میں محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پہلے 3 روز موسم بہتر ہوگا۔چوتھےا ور 5 ویں دن کے کھیل کا کچھی حصہ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔آئی سی سی نےا س کے لئے 12 جون کا چھٹا روز متبادل رکھا ہے۔