| | |

آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کو بڑا ڈینٹ،ٹاپ پلیئر ایشز سے باہر

لندن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کو بڑا ڈینٹ،ٹاپ پلیئر ایشز سے باہرآسٹریلیا کےبعد انگلینڈ کو بھی بڑا ڈنٹ پڑگیا۔ایشز سیریزسے قبل اس کے کوالٹی اسپنر جیک لیچ ان فٹ ہوگئے ہیں۔31 سالہ اسپنر سٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں اور پوری سیریز سے باہر ہونگے۔یوں انگلینڈ کو اب اپنے اسپنرز میں سے ریحان احمد اینڈ کمپنی پر انحصار کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ انکے متبادل کا پلان جلد کرے گا،ایشز کا آغاز 16 جون سے ہوگا۔

اس سے قبل آج آسٹریلیا کو ایشز چیلنج سے بھی قبل بڑے چیلنج ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے اہم معرکہ  کے لئے بڑاخسارہ ہوا،جب اس کے اہم پیسر جوش ہیزل ووڈ ان فٹ ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،بڑاپیسرباہر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 کا آغاز 7 جون سے اوول میں ہوگا۔آسٹریلیا اور بھارت کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *