نگارا،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان امریکا میں کس جگہ نماز پڑھ رہے،ویڈیو وائرل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی امریکی روڈ کے فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ساتھ گزشتہ ہفتہ سے امریکا کے دورے پر ہیں۔جہاں دونوں نے ہارورڈ اسکول یونیورسٹی میں ایجوکیشن پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔
فائنل ڈرایا ٹائی ہواتو ٹیسٹ چیمپئن کون،افغانستان پرجرمانہ،معین علی کوآوازیں
اب دونوں امریکی شہر نگارا میں ہیں جہاں وہ 9 جون کے ایک پروگرام میں شریک ہونگے۔اسی دوران محمد رضوان کی روڈ کے کنارے فٹ پاتھ پرنماز پڑھتے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔وہ اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں۔
کرکٹ فینز نے ماشااللہ۔اللہ پاک دونوں کو نظر بد سے بچائے،محفوظ رکھے کی دعائیں کی ہیں۔