| | | | | | | | | |

فائنل ڈرایا ٹائی ہواتو ٹیسٹ چیمپئن کون،افغانستان پرجرمانہ،معین علی کوآوازیں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

فائنل ڈرایا ٹائی ہواتو ٹیسٹ چیمپئن کون،افغانستان پرجرمانہ،معین علی کوآوازیں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ ہوگیا ہے۔سری لنکا کے خلاف وہ اب تک 2 میچز کھیل چکے ہیں۔پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد وہ خوش تھے لیکن دوسرا ہارگئے ہیں۔اس کے فوری بعد آئی سی سی میچ ریفری نے افغانستان کی ٹیم پر جرمانہ کیا ہے اور یہ اس لئے کیا ہے کہ انہوں نے پہلے میچ میں سلو اووریٹ کا جرم کیا تھا۔

کرکٹ کی دلچسپ خبر یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کے لئے نیا ٹیسٹ کپتان نامزد کریا ہے۔لتن داس ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل قریب ہے۔7 جون سے شیڈول آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لئے بھارتی متوقع ٹیم سلیکشن موضوع بحث بنی ہے۔رویندرا جدیجا اور اور روی ایشون دونوں کو کھلائےجانے کا امکان ہے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز اب نہ سہی لیکن 11 جون کے آس پاس ہوسکتی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل اگر ڈرا ہوا تو کیا ہوگا۔ذہن میں سوال ہوگا کہ ریزرو ڈے استعمال ہوگا؟کوئی سپر اوور ہوگا؟2 سالہ لیگ کے پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن کا انتخاب ہوگا؟آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔سوال یہ ہے کہ پھر کیا ہوگا۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،بڑاپیسرباہر

جواب سے قبل متبادل دن یعنی میچ کے  چھٹے روز 12 جون کا استعمال بھی مطلق نہیں بلکہ مشروط ہوگا۔وہ اس طرح کہ اگر ابتدائی 5 دن کے میچ میں بارش ہوئی اور اوورز ضائع ہوئے تو ان ضائع شدہ اوورز کے استعمال کیلئے یہ دن استعمال ہوگا۔اگر میچ کے 5 روز بارش نہ ہوئی اور دن بھر کھیل مکمل ہوتا رہا تو چھٹے روز میں میچ نہیں جائے گا۔چاہے کسی ٹیم کو فتح کے لئے 1 رن درکار ہو یا ایک وکٹ۔اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ میچ آفیشلی ڈرا ہوجائے یا ٹائی ہوجائے تو بھی چھٹے روز نہ جائے گا اور چیمپئن کا فیصلہ کسی بنیاد پر نہیں ہوگا ،بلکہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا ونر قرار دیاجائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،اوول کس کیلئے ڈرائونامقام،وسیم اکرم اور موسم کی پیشگوئی

انگلینڈ میں اسپنر جیک لیچ کے ان فٹ ہونے کے بعد یہ آوازیں ہورہی ہیں کہ معین علی کی خدمات حاصل کی جائیں،وہ ویسے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے انکار پہلے بھی کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *