لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران عمران خان کا ورلڈریکارڈقائم کرنے کا دعویٰ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے دوران عمران خان کا بڑا اعزاز۔اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ جنگ جاری ہے،اس کے 2 روز میں بھارت پسپا ہے۔آسٹریلیا چھایا ہے۔اسی دوران یہ بیان سامنے آتا ہےکہ میں نے آج ورلڈریکارڈ قائم کردیا،سابق کرکٹ کپتان عمران خان کااعلان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیرا عظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آج 8 جون 2023 کو میں نے ورلڈریکارڈ قائم کیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ کرکٹ کا نہیں ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر سابق کامیاب کپتان عمران خان لکھتے ہیں کہ
میں نے کرکٹ میں نہیں بلکہ 20 کیسز میں پیش ہو کر ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ قتل سے لے کر دہشت گردی،بغاوت تک کے مقدمات۔حیرت کی بات ہے کہ جب میں نیب کی جیل میں قید تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ہمیشہ قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک سے دوسری جگہ دوڑتا رہا ہوں کہ میں ان 150 مقدمات کی سماعت سے محروم نہ رہوں جن میں مجھ پر الزام لگایا گیا ہے۔ظلم کی اس سطح نے نہ صرف درآمد شدہ حکومت کو مکمل طور پر بدنام کیا ہے بلکہ اب ظاہر ہے کہ یہ فسطائیت ہم پر نازل ہوئی ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی سے الیکشن ہارنے کے خوف میں مبتلا ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارتی بیٹرز کینگروزکاشکار،151پر آدھی ٹیم باہر
پی ٹی آئی چیئرمین لکھتے ہیں کہ بدقسمتی سے یہ ہمارے قانونی نظام کا بھیانک رخ ہے، مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جا سکتا ہے۔آزاد، جمہوری معاشروں میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی اس طرح کی خلاف ورزی ناقابل فہم ہے۔