برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
ایشز،ایج باسٹن ڈرامہ،سمتھ بڑےچانس کے بعد بھی گئے،میچ سنسنی خیز مرحلہ میں داخل ۔ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ نہایت ڈرامائی موڑ میں داخل ہوگیا۔آسان لمحات میں ،آسان ہدف کے سامنے آسٹریلیا کے سپر اسٹار مارنس لبوشین اور سٹیون سمتھ مکمل فیل ہوگئے۔اسمتھ کو ایک ایسا چانس ملا،جس میں انگلش ٹیم کی حماقت نمایاں تھی لیکن وہ اس کے باوجود مزید 2 بالیں ہی کھیل سکے۔براڈ نے اس دوران امپائر کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ یہ سب دیکھ نہیں سکے۔
ایج باسٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز تک کہانی الجھ گئی ہے۔میچ نہایت ہی سنسنی خیز اور دلچسپ ہوگیا ہے۔281 رنزکے تعاقب میں آسٹریلیا کو174 رنزکی مزید ضروت اور انگلینڈ کو 7 وکٹ کی ضرورت ہے۔
پیر کے روز انگلش ٹیم کی دوسری اننگ چائے سے پہلے 273 رنزپر تمام ہوئی۔اس میں جہاں نیتھن لائن اور پیٹ کمنز کا کمال تھا،وہاں خود انگلش بیٹرز کی حد سے زیادہ بے احتیاطی بھی شامل تھی۔جوئے روٹ اورہیری بروک 46،46 اور کپتان بین سٹوکس 43 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے63 اور نیتھن لائن نے 80 رنزدے کر 4،4 آئوٹ کئے۔لائن کے میچ میں 8 شکار ہیں۔انگلینڈ کی پہلی اننگ کی 7 رنزکی برتری جمع ہونے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 اسکور کا ہدف ملا جو اسے 4 سیشن میں بنانا تھا۔
ایج باسٹن کے بھرے اسٹیڈیم میں سناٹا،شاہین آفریدی کی آمدپر پاکستانی نغمہ
آخری سیشن میں آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے باعتماد آغاز کیا،انگلش کیمپ اور فینز کو اس وقت سانپ سونگھ گیا جف ففٹی سے زائد کی اوپننگ شراکت ہوگئی۔ڈیوڈ وارنر آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو61 کے مجموعہ پر36 رنزبناکر رابنسن اور بیئرسٹو کا گٹھ جوڑ بنے۔اس کے بعد انگلش گیند باز حاوی ہوتے گئے۔78 کے اسکور پر لبوشین 13 رنزبناکر سٹورٹ براڈ اور وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کا شکار بنے۔نئے بیٹر سٹیون سمتھ 6 رنزبناسکے۔آئوٹ ہونے سے 2 بالز قبل گیند ان کے بیٹ اور پیڈ سے ٹکراکرکیپر کے ہاتھ گیا،امپائر نے اپیل مستردکی،انگلش ٹیم نے ریویو نہ لیا،ری پلے میں وہ صاف آئوٹ تھا،انگلش پلیئرز ابھی صدمہ میں ہی تھے کہ 2 بالز بعد براڈ نے سمتھ کو کیپر کے ہاتھوں کامیاب کیچ کروادیا۔پھر کیا تھا،شور تھا،جشن تھا،ایج باسٹن میں ایک ہنگامہ برپاتھا۔اس کے بعد جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا 3 وکٹ پر 107 اسکور کرچکا تھا۔فتح سے 174 رنزکی دوری ہے۔انگلینڈ کو 7 وکٹیں اڑانی ہونگی،کل میچ کا فیصلہ کن روز ہے۔سٹورٹ براڈ نے2 وکٹیں لیں۔پہلی اننگ کے سنچری میکر عثمان خواجہ 34 اور سکاٹ بولینڈ 13 پر کھیل رہے ہیں۔