لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈز میں آج لائیو کرکٹ ایکشن ہوگا۔ایشز ٹیسٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 ۔انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا،دوپہر 3 بجے۔پاکستانی وقت
لارڈزٹیسٹ آج سے،انگلینڈ جب یہاں 75 سال تک فتح سے محروم رہا۔کرکٹ کی تازہ خبروں میں یہ نیوز یہ رکھنے کی ہے کہ کیا کوئی یاد کرسکتا ہے کہ ہوم آف کرکٹ میں انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف ایک طویل عرصہ ٹیسٹ میچ جیت ہی نہیں سکا۔یہ بات ہے 1934 کی جب اس نے آسٹریلیا کو اس زمانہ میں آخری شکست دی۔اس کے بعد 2009 آگیا۔75 سال آسٹریلیا انگلینڈ کے گھر،کرکٹ ہوم لارڈز میں ناقابل شکست رہا۔انگلینڈ کو 2009 میں بڑے عرصہ بعد ٹیسٹ فتح ملی۔اس نے اسے 2013 میں جیت کر کنفرم کیا کہ پہلی جیت حادثہ نہ تھی لیکن پھر 2015 میں آسٹریلیا جیت گیا اور 2019 میں ڈراکھیل کر یہاں پھر سے ناقابل شکست ہوا۔
لارڈز میں آسٹریلیا کاٹیسٹ ریکارڈ مثالی ہے۔یہاں نے اس نے کل ملا کر 39 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔2010 کا ٹیسٹ پاکستان کے خلاف اس نے جیتا تھا۔انگلینڈ کے خلاف 38 میچز میں سے 16 میچز جیتے ہیں۔انگلش ٹیم 7 میچ جیت سکی ہے۔15 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔ویسے پاکستان سمیت اس کی 7 فتوحات ہیں۔
ورلڈکپ 2023 کا مکمل شیڈول آگیا
یہ ذکر اس لئے ہورہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 یا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی پہلی سیریز جو کہ اتفاق سے مشہور زمانہ ایشز سیریزہے،اس کا دوسرا ٹیسٹ آج 28 جون بروز بدھ سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے۔ایج باسٹن میں پہلا ٹیسٹ ڈرامائی انداز میں جیتنے کے بعد آسٹریلیا آگے ہے اور میدان بھی اس کے لئے لکی ہے۔یوں وہ ڈبل برتری کی کوشش کرے گا۔ساتھ میں 2001 کے بعد پہلی بار انگلش سرزمین پر ایشز ٹرافی اٹھانے کے خواب دیکھے گا۔
انگلینڈ نے لارڈز میں گرین پچ بنادی ہے،اسپنر معین علی ڈراپ ہیں۔ان کی جگہ آنے والے ریحان احمد بھی شامل نہیں کئے گئے۔انگلینڈ نے معین علی کی جگہ تیز گیند باز جوش ٹونگ کو بلا کر اپنی ٹیم کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آسٹریلیا نے آخری لمحات میں مچل سٹارک کو سکاٹ بولینڈ کی جگہ لیا ہے۔
پچ پر گھاس ہے۔پیسرز کے لئے مدد ہے۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ روازنہ کے 90 اووورز کے کھیل میں اوسط کے اعتبار سے 15 وکٹیں گرسکتی ہیں۔موسم پہلے روز ٹھیک ہی ہوگا۔دوسرے روز سے آخری دن تک بارش کی آنکھ مچولی رہے گی۔