لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈز ٹیسٹ کے دوران مظاہرین کا حملہ،گرائونڈ میں مخصوص رنگ،3 گرفتاریاں،تلاشی لازم۔لندن کے تاریخی گرائونڈ لارڈز میں ٹیسٹ میچ کے دوران مظاہرین کا داخلہ دنیائے کرکٹ کی بریکنگ نیوزبناہے۔اب میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تین گرفتاریاں کرلیں، جس میں جسٹ اسٹاپ آئل کا ایک رکن بھی ہے جو آؤٹ فیلڈ میں جانے کی کوشش نہ کرنے والے اسٹنٹ کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ تینوں مظاہرین گرینڈ اسٹینڈ میں £150 سے زیادہ کی لاگت کے ٹکٹ خریدکربیٹھے تھے، دن کے کھیل کے صرف پانچ منٹ کے بعد انہیں باہر نکال دیا گیا ۔
لارڈز ٹیسٹ،پہلا روز کس کا،آسٹریلین کا اٹیک،انگلینڈ کی کتنی واپسی
لارڈز کی انتظامی کمیٹی ایم سی سی نے کہا ہے کہ ایم سی سی ٹیسٹ میچ کے باقی ایام کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ بدھ کو لارڈز میں جسٹ اسٹاپ آئل کے دو مظاہرین نے میدان پر حملہ کیا، ان میں سے ایک کو انگلینڈ کے وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو نے پکڑا تھا۔مظاہرین بیرسٹو اور کپتان بین اسٹوکس کے روکنے سے پہلے وکٹ پر نارنجی رنگ پھیلانے میں کامیاب ہوگئے۔
ایم سی سی اسٹیورڈنگ اور سیکیورٹی کے انچارج اب جائزہ لیں گے کہ داخلے پر تمام تماشائیوں کی تلاشی لیں کہوہ کلر ندر داخل نہ کرسکیں۔
یہ واقعہ ایشز سیریز2023 کے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے دوران پیش آیا۔پھر سکیورٹی حکام کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔