لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈز ٹیسٹ،انگلینڈکاابھرنااور ڈوبنا،مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے لائن ان فٹ،رسی سے باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ ایک سیشن،2 سیشن ،اڑھائی سیشن اچھا کھیل کر بھی میچ جیت نہیں سکتے۔لارڈز ٹیسٹ ہے۔ایشز سیریز کا دوسرا میچ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا بھی دوسرا میچ،دوسرا دن تمام ہوا۔انگلینڈ ایک موقر پر 178 رنز ایک آئوٹ۔بہت مطمئن۔پھر 45 بالز کے دوران 34 رنزکے عوض 3 وکٹوں کا نقصان۔222 رنز ،4 آئوٹ۔سامنے 416 اسکور کا بڑا مجموعہ ہو تو برتری کی امیدیں تمام ہوئی ہیں۔یہی طویل فارمیٹ کا حسن ہے۔
میزبان ٹیم نے ہوم آف کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف91 رنزکا اچھا آغاز لیا۔زک کرولی48 کرگئے لیکن بین ڈکٹ اور اولی پوپ اسکور 188 تک لے گئے۔پہلے اولی پوپ 42 کرکے گئے تو اگلا نقصان بین ڈکٹ کیلئے بڑا تھا،جب وہ نروس نائیٹیز میں آکر 98 رنزپر باہر ہوئے۔جوئے روٹ کا 10 کےانفرادی اسکور پر نقصان بڑا تھا لیکن اسی کو کرکٹ کہتے ہیں۔ہیری بروک نے 45 اور بین سٹوکس نے17 رنزناٹ آئوٹ کے ساتھ دم تمام کیا۔انگلینڈ کو 4 وکٹ پر 278 تک پہنچادیا۔اب آگے138 رنز کا خسارہ باقی ہے۔
لارڈز ٹیسٹ،سٹیون سمتھ سنچری بناکر واپس
ایک ڈرامائی سین یہ تھا کہ مسلسل 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے نیتھن لائن سنچری ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا کو ممکنہ طور پر ایک بڑا دھچکا لگا جب نیتھن لیون لارڈز میں دوسرے دن کے آخری سیشن کے دوران دائیں پنڈلی کی چوٹ لگنے سے میدان سے باہر ہوگئے۔37 ویں اوور میں باؤنڈری کی طرف گیند کا تعاقب کرتے ہوئے، لیون ن ڈائیو کیا اور فوری طور پر درد میں مبتلا ہوگئے۔ وہ میدان کے کنارے پر جالگے، جہاں فزیو نے اس کا اندازہ لگانا شروع کیا پھر انکو پویلین تک رسی سے لے جایا گیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا پہلی اننگ میں 416 رنزبناکر باہر ہوا۔سٹیون سمتھ نے 110 رنزکی اننگ کھیلی۔