لندن:کرک اگین رپورٹ
سپرسکس،ڈوآرڈائی میچ ، ویسٹ انڈیزکاتباہ کن آغاز،کیمپ میں سناٹا،ورلڈکپ کیلئے اندھیرا گہرا۔ویسٹ انڈین کیمپ اندھیرے میں۔سیاہی۔سناٹا۔ہرارے میں اننگ کے ابتدائی 25 منٹ بعد ہی جزائر غرب الھند کیلئے موت کا عالم تھا۔لازمی فتح والے میچ میں شروعات تباہ کن تھیں۔
کرکٹ میدانوں سے تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز آج سکاٹ لینڈ کے خلاف ڈو آرڈائی میچ کھیل رہا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کولیفائر سپر سکس کے اپنے پہلے ہی میچ میں اسے سکاٹ لینڈ کے خلاف شروع سے ہی مشکلات کاسامنا ہے۔ناکامی کا مطلب ورلڈکپ 2023 سے آج ہی باہر ہونا ہے۔فتح سے وہ صرف ریس میں شامل رہے گا لیکن بہت سے غیر معمولی نتائج ہونے کے ساتھ۔
ہرارے میں سکاٹش ٹیم کے خلاف ٹاس ہارکر پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اسے اچھا آغاز نہ ملا۔جانسن چارلس اور شمرا بروکس کھاتہ کھولنے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔دونوں صفر پر گئے۔برینڈن کنگ بھی 22 رنزبناکر سامنے بائولر کو کیچ دے گئے۔کیل میئرز 5 رنزبناکر تباہ کن بولڈ ہوئے۔تین وکٹیں برینڈ میک مولن نے لیں۔
ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس شیڈول ،ویسٹ انڈیز کس روز باہر ہوسکتا
یہ میچ اس لئے اہم ہے کہ ویسٹ انڈیز سپرسکس میں صفر پوائنٹ کے ساتھ اپنے 3 میچزمیں سے پہلا کھیل رہا ہے۔زمبابوے اور سری لنکا اب تک سپر سکس کا ایک ایک میچ کھیل کر مجموعی پوائنٹس کی تعداد پہلے ہی 6 کرچکے ہیں۔ویسٹ انڈیز آج سمیت اگلے 3 میچز جیتے تو اس کے 6 پوائنٹس ہونگے لیکن سامنے موجود سری لنکا اور زمبابوے کے 2،2 میچز باقی ہیں۔ان کی ممکنہ فتوحات ویسٹ انڈیز کو یہاں ناقابل شکست رہتے ہوئے بھی ورلڈکپ سے باہر اگل دیں گی لیکن ویسٹ انڈیز اگر آج ہارا تو اس کا ورلڈکپ 2023 کھیلنے کا خواب ہمیشہ کیلئے تمام ہوجائے گا۔2 مرتبہ کا عالمی چیمپئن پہلی بار ورلڈکپ سے جب باہر ہوگا توکیا ہوگا۔اس پر پھر رپورٹ ہوگی۔
ویسٹ انڈیز 10 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں پر 43 اسکور بناسکا تھا۔