کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ
حارث رئوف کیلئے ڈھولکی،قوالی ،نوٹ،شادی تقریبات،رمیز راجہ کس کوشش میں،کرکٹ کی درجن بھر خبریں۔تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ پی سی بی معاملات پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خاموش ہیں۔ان کو نکالنے والے نجم سیٹھی کے نکلنے پربھی ان کا کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔،ذرائع کے مطابق وہ ورلڈکپ 2023 کی کمنٹری کیلئے کوشاں ہیں،اس لئے انہوں نے اس معاملہ پر لب کشائی نہیں کی ہے۔ادھر پی سی بی کے چیئرمین کے انتخابات عدالتی احکامات کے باعث تعطلی کا شکار ہیں۔اس ماہ آئی سی سی اجلاس کے لئے پہلے قائم مقام چیئرمین پی سی بی نے پہلے ذکا اشرف کی نمائندگی کا اعلان کیا اور پھر واپس لیا ہے۔یوں یہ معاملہبھی متنازعہ ہوگیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد آئرلینڈ ٹیم کے کپتان بلبرائن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ٹیم سپرسکس تک نہ پہنچ سکی۔یوں ان کی جگہ پال سٹرلنگ کو محدود اوورز ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے لیکن یہ تقرری عارضی یا قائم مقام کپتان جیسی ہے۔
ورلڈکپ کیلئے 10 ویں ٹیم کون سی،زمبابوےکیسے باہر،باقیوں کو کتنے مارجن کی جیت یا ہاردرکار
آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 میں آج بدھ 5 جولائی 2023 کو ایک غیر دلچسپ میچ کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز اور عمان کے میچ سے دونوں پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔دونوں ٹیمیں ورلڈکپ ریس سے باہر ہیں،اہم سوال یہ ہے کہ کمزور ٹیموں سے مسلسل 3 میچز ہارنے والی ویسٹ انڈین ٹیم آج بھی ہارسکتی ہے یا نہیں۔عمان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا یوں چانس ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے سینئرز جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف کو واپس اپنے ملک بلالیا ہے۔یہ دونوں آج کے میچ سمیت سری لنکا کے خلاف جمعہ کے میچ سے بھی باہر ہونگے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر اجیت اگرکر کو چیف سلیکٹرمقررکردیا ہے۔یوں اوسط درجہ کے پلیئر ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے پلیئرزکی سلیکشن کیا کریں گے۔
آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچزکیلئے ٹاڈ مرفی کو بطور اسپنر اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔انہیں نیتھن لائن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔اگلا میچ لیڈز میں ہوگا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اولی پوپ کو زبردستی فیلڈنگ کروائے جانے پر امپائرز کے خلاف آواز بلند کی ہے۔قانون کے مطابق انگلینڈ کے نائب کپتان اولی پوپ کو مقررہ وقت میں فیلڈنگ کیلئے آنا ضروری تھا۔تب ہی وہ اپنے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے تھے۔کندھے کی انجری کا شکار پوپ کو زبردستی فیلڈ میں رکھاگیا۔ان کی انجری بگڑ گئی ہے ۔یوں وہ ایشز سے باہر ہوگئے ہیں۔انگلینڈ نے اب معین علی،کرس واکس اور مارک ووڈ کو ہیڈنگلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنادیا ہے۔تیسرا ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا۔
پاکستان کی 2 ٹیموں کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری
ایشیا کپ 2023 اور ورلڈکپ 2023 کی باظابطہ ریہرسل آج سے شروع ہوگی۔چٹاگرام میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلاجائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
حسن علی نے اعتراف کیا کہ واروکشائر ہمیشہ ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھے گا کیونکہ وہ کلب کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ سری لنکاکیلئے پاکستان سےٹیسٹ کال موصول ہونے کے بعد پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر کراچی پہنچ چکے ہیں۔دائیں بازو کے کھلاڑی کا انتخاب بجا طور پر درست ثابت ہوا، انہوں نے انشورنس کاؤنٹی چیمپئن شپ اور وائٹلٹی بلاسٹ میں 11 میچوں میں 33 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے فاسٹ بائولر حارث رؤف کی شادی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کی شادی دلہنیا مزنا مسعود کے ساتھ ہورہی ہے، بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔مہندی اور ڈھولکی تقریبات کا کا آغاز 4 اور 5 جولائی کی درمیانی شب ہوا۔ان پر نوٹوں کی بورش ہوئی۔بھری تقریب میں قوالی کا اہتمام ہوا۔