اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ 2023،پاکستان کی شرکت کا فیصلہ بلاول،مریم اورنگ زیب سمیت کس کے ہاتھ میں۔حکومت پاکستان نے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے متلعق حتمی فیصلے کیلئے ایک کمیٹی بنادی ہے،جس کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہونگے ،اس میں کئی اور لوگ بھی ہیں۔یہ کمیٹی بھارت میں شیڈول اکتوبر،نومبر ورلڈکپ میں اپنی ٹیم بھارت بھیجنے،نہ بھیجنے کے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کرے گی۔
اس کمیٹی میں وفاقی وزرا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر اطلاعات مرریم اورنگ زیب کے ساتھ اسد محمود،قمرزمان کائرہ،احسان مزاری اور طارق فاطمی شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ قومی سلامتی اداروں کے سربراہ بھی اس کا حصہ ہونگے۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ کیا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی بھارت میں روانگی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔نتیجہ میں یہ سب اس لئے ہے۔کرک اگین ذرائع کے مطابق کمیٹی ایک سکیورٹی وفد بھیجنے کی سفارش بھی کرسکتی ہے اور ساتھ میں کچھ وینیوز پر تحفظات کا اظہار بھی۔یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو بھارت جانے سے روکا نہیں جائے گا
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم 6 اور 12 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور سری لنکا سے ہوگا۔