گال،کرک اگین رپورٹ
گال ٹیسٹ،پہلا روز کشمکش کا،امام الحق کا ناقابل یقین کیچ،چرچے۔اگر یہ کہا جائے کہ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ کے پہلے ہی روز جال بن لیا ہے،تو بے جانہ ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے سلسلہ میں آج سے دونوں ممالک کی پہلی سیریز شروع ہوئی ہے۔2 میچزکی سیریز کےابتدائی میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اتوار کو گال میں سری لنکا کا آغاز تباہ کن تھا،جب اس کی4 وکٹیں صرف 54 رنزپر پویلین لوٹ گئیں۔یہ سب پہلے سیشن میں ہوا۔بارش کے سبب کھیل رکا۔شروع ہوا۔پہلے سیشن کے خاتمہ پراس کا اسکور 19 اوورز میں 4 وکٹ پر 65 ہوا تھا۔سری لنکن کپتان کرونا رتنے 29 رنزبناکر شاہین کا شکار بنے۔کوشال مینڈس 12 اور دینش چندی مل 1 کرسکے۔4 میں سے 3 وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں۔اپنی 100 ٹیسٹ وکٹ 9 ٹیسٹ میچزمیں مکمل کیں۔
شاہین آفریدی کے 100 ٹیسٹ شکار مکمل،گال میں بارش سے میچ رک گیا
دھنن جایا ڈی سلوا اور اینجلیو میتھیوز کے سامنے سب بے بس ہوگئے۔انہوں نے 5 ویں وکٹ پر 131 اسکور بناڈالے۔چائے تک سری لنکا 185 پر 5 آئوٹ تھا۔اینجلیو میتھیوز کو اسپنرابرار احمد نے 64 کے انفرادی اسکور پر شکار کیا۔سرفراز احمد نے کیچ پکڑا۔آخری سیشن میں بارش کے باعث کھیل رکا رہا،پھر 6 اوورز کے لئے میدان میں اترے،آخری اوور میں پاکستانی اوپنر امام الحق نےسمارا وکراما کا کیچ پکڑا،بائولر آغا سلمان تھے،یہا یک ناقابل یقین کیچ تھا۔
امپائرزنے65 اوورز 4 بالز کے بعد دن ختم کرنے کا اعلان کیا۔سری لنکا 6 وکٹ پر 242 اسکور کرچکا تھا۔دھنن جایا ڈی سلوا94 پر کھیل رہے تھے۔شاہین نے 63 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ابرار،نسیم اور آغا سلمان کو ایک ایک وکٹ ملی۔