کرک اگین رپورٹ
بدتمیزی پر سری لنکن کرکٹرکی سرزنش،میڈیا کس کے ہاتھ میں،بابر اعظم کی پھر بھی بلے بلے،اہم خبریں۔ڈیوڈ وارنر نے 5 ویں ایشز ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے سےانکار کردیا ہے۔ایشز 2023 اور اس سے قبل سے ان کی فارم خراب جارہی ہے۔ان پر ریٹائرمنٹ کا دبائو ہے لیکن ٹیم منیجمنٹ انہیں ڈراپ بھی نہیں کررہی ہے،وہ 5 ویں ٹیسٹ پلان کا حصہ ہیں۔اب وہ اگلی ٹیسٹ سیریز ہوم گرائونڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلیں گے،اس کے بعد ہی وہ ریٹائرڈ ہونگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسابق کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے کلاس دکھائی،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیتے گی۔
عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری ،تاریخ رقم،حنیف محمد،میاں داد کے ساتھ جڑگئے
سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے عبداللہ شفیق اور سنچری بنانے والے سلمان علی آغا نے پرفارمنس کا کریڈٹ جہاں اپنے کوچز،ٹیم منیجمنٹ کو دیا ہے،وہاں انہوں نے اپنے کپتان بابر اعظم کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا اور کہا ہے کہ کپتان کے اعتماد نے یہ پرفارمنس ممکن بنائی ہے،جب تک کپتان سر پر ہاتھ نہ رکھے،پرفارم کرنا،اعتماد بحال کرنا مشکل ہوتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے نمائندے کو اپنے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ مقرر کیا ہے۔یوں سمیع الحسن برنی سائیڈلائن کردیئے گئے ہیں۔
سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ سے باہر،رضوان شامل،کرک اگین نیوز کی تصدیق
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ایک سری لنکن کھلاڑی کی بدتمییزی پر آئی سی سی نے سزنش کردی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسیتھا فرنینڈو کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرنینڈو نے سعود شکیل کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب جا کر نامناسب انداز میں آؤٹ ہونے کا جشن منایا۔