ڈیلاس،کرک اگین رپورٹ
image by Sportzpics
راشد خان،نکولس پورن،ڈیوڈ ویزا اورٹم ڈیوڈ جیسے پلیئرز ایک اور ٹی 20 لیگ کےچیمپئن بن گئے۔عماد وسیم وغیرہ ہارگئے۔پہلی امریکی میجر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ ممبئی انڈینز نیویارک نے جیت لی ہے۔اس نے فائنل میں سٹل اورکاس کو 7 وکٹ کی بڑی شکست دی۔یہ ون مین شو تھا۔چیمپین ٹیم کے کپتان نکولس پورن کی جارحیت اور غصہ بھری دھواں دھار سنچری نے میلہ لوٹ لیا ہے۔
فائنل میں سٹل اورکاس نے کم رنز نہیں بنائے تھے۔پہلے بلے بازی کی اور 20 اوورز بیٹنگ میں 9 وکٹ پر183 اسکورکئے۔کوئنٹن ڈی کاک نے صرف52 بالز پر 87 رنزکی اننگ کھیلی۔انہوں نے 4 چھکے اور9 چوکےلگائے۔نعمان انور 9،عماد وسیم 7 اور کپتان وین پارنل 2 ہی رن کرسکے۔ٹرینٹ بولٹ نے34 رنز دے کر3 وکٹیں لیں ،اصل کمال راشد خان کا تھا،جنہوں نے 4 اوورزمیں صرف 9 رنزکے عوض 3 کھلاڑی شکار کئے۔
جواب میں ممبئی انڈینز نیویارک نے ہدف 4 اوورز قبل 16 اوورز میں صرف 3 وکٹ پر پورا کیا۔184 ٹوٹل اسکور میں سے 137 اسکور اکیلے کپتان نکولس پورن نے بنائے۔انہوں نے اس کے لئے صرف55 گیندیں کھیلیں۔13 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔137 رنزبناکر ناٹ آئوٹ لوٹے۔
ایل پی ایل 23،نسیم شاہ اور افغان بیٹر میں تلخی
یہاں ایک بات قابل غور تھی کہ عماد وسیم نے 2 اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ان کے کپتان وین پارنل نے انہیں مزید اوورز نہیں دیئے۔
امریکی تاریخ کی پہلی میجرلیگ کرکٹ اپنے اختتام کو پہنچی ہے۔اس لیگ سےامریکا میں کرکٹ بہترین انداز میں متعارف ہوئی ہے۔