| | | |

ایل پی ایل 23،نسیم شاہ اور افغان بیٹر میں تلخی

 

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

 

لنکا پریمئر لیگ 2023 کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔تقریب کے بعد پہلا میچ کولمبو سٹرائیکرز اور جافنا کنگز میں شروع ہوا ۔ٹاس جیت کر بابر اعظم کے کپتان ڈکویلا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم الیون کو جیت کیلئے 174 رنز بنانے ہونگے۔

ایل پی ایل 2023 کا پہلا میچ اور پہلا سیشن اس وقت گرما گرم ماحول میں تبدیل ہوگیا،جب نسیم شاہ نے افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو آئوٹ کرنے پر غصہ کا اظہار کردیا۔

ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی پرانا غصہ ہے
گرباز نے نسیم شاہ کو پہلے چھکا دے مارا تھا۔ایک اور کوشش میں وہ بائونڈری پر کیچ ہوگئے۔اس کے بعد کیا تھا،جیسے نسیم شاہ نے انتقام لیا ہو اور اب خوشی ہو۔
دونو ں میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
بعد میں بابر اعظم نے انہیں ٹھنڈا کیا۔جافنا نے 2 وکٹ پر 62 اسکور بنالئے تھے۔

اس کے بعد ہورڈے نے 54 رنز بناکر اننگ کو سنبھالا۔جافنا 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 173 اسکور بنائے۔نسیم شاہ نے 1 وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *