لاہور کرک اگین رپورٹ
کرکٹ میں سیاست،بھارت کو درس دینے والا پی سی بی جھوٹاثابت،دشمن ملک سے بڑاگھنائونا عمل۔پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ پر کرکٹ میں سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے لگاتے جھوٹا ثابت ہوگیا۔خود ہی کرکٹ کو سیاست میں گھسیٹ لایا ہے۔اس حوالہ سے کرک اگین نے ابھی تھوڑی دیر قبل ایک نیوز بریک کی ہے،اسی کو لے کر سوشل میڈیا پر پی سی بی کو وٹ لگائی جارہی ہے۔
ٹوئٹر کے ایک صارف نے تو کمال ہی کردیا ہے۔لکھتے ہیں کہ
پی سی بی کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہ ملانے کا ایک بڑا وکیل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور پھر پاکستان کے واحد آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عظیم عمران خان کو یوم آزادی کی خصوصی ویڈیو میں شامل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا۔ پی سی بی کی ایسی منافقانہ حرکت شیم فل ہے۔
یہ ویڈیو بھارت میں دیکھی جارہی ہے،وہاں سے مذاق اڑایا جارہا ہے اور پاکستان کرکٹ منیجمنٹ،پی سی بی پر طنز ہے۔استہزائیہ قہقہے ہیں اور بہت کچھ ہے۔
یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ بھارت کو کرکٹ سے سیاست میں نہ آنے کا مشورہ دینے والا پاکستان کرکٹ بورڈ خود اس کا مرتکب ہوگیا ہے۔حال ہی میں اپنی ٹیم، بھارت بھیجنے اور ورلڈکپ کھیلنے کی اجازت دینے پر اس کے ساتھ حکومت پاکستان نے بھارت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سیاست کو کرکٹ میں نہیں لاتا،بھارت بھی نہ لائے۔
آج 14 اگست 2023 کو یوم آزادی پر پی سی بی خود سیاست کو کرکٹ میں لے آیا اور عمران خان کو اس کی بھینٹ چڑھادیا۔نتیجہ میں اس کا عمل بھارت سے زیادہ مکروہ بن گیا ہے کہ وہ تو اپنے دشمن ملک پاکستان کے ساتھ ایسا کرتا ہے لیکن پی سی بی نے خود ہی اپنے ہی ملک اور اس کے گریٹ کپتان کے خلاف یہ گھنائونا کھیل کھیلا ہے،اس کی مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
پی سی بی کی سفاکیت،پاکستان کی کرکٹ ہسٹری سے عمران خان کو نکال دیا،فینز برہم