ڈربن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کا ورلڈکپ تیاری کیلئے طوفانی اسٹائل،جنوبی افریقا کیخلاف تاریخ کی بڑی جیت۔کرکٹ کیتازہ ترین خبر یہ ہے کہ آسٹریلیا نے ففٹی اوورزورلڈکپ کی تیاری کیلئے ٹی ٹوئٹی کرکٹ سے کامیاب آغاز کیا ہے۔دورہ جنوبی افریقا میں اس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 111 رنزکی بڑی جیت نام کی ہے۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے بیس اوورز میں 6 وکٹ پر226 اسکور بنائے۔کپتان مچل مارش کے 49 بالز پر بنائے گئے ناقابل شکست 92 رنز بڑی بات تھے۔ان کے ساتھ ٹم ڈیوڈ نے28 بالز پر 64 رنزکی بڑی اننگ کھیلی۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر آسٹریلیا کیلئے ریکارڈ 97 رنزکی شراکت بنائی۔پروٹیز کی جانب سےلزاڈ ولیمز نے 44 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔
شاہین شاہ کے اردگرد فزیو،ڈاکٹر،پیسرمیدان سے باہر،وقار یونس شدید پریشان،تاریخی ریمارکس
جواب میں میزبان جنوبی افریقا ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 115 اسکورپرہمت ہارگئی۔ریاز ہینڈرکس نے 56 قابل ذکر رنزبنائے۔باقی دس پلیئرز اس سے ملتے جلتے 59 رنزبناسکے۔تنویزسانگھا نے 31 رنز دے کر 4 اورمارکس سٹوئنز نے 18 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا نے 5 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے اور محدود اوورز کی اس کرکٹ میں بیٹ اور بال سے جنگ کی ہے اور 3 میچزکی سیریز میں برتری لے لیہے۔یہ ٹی ٹوئنٹی میں اس کی بڑی جیت بھی ہے۔