کینڈی،کرک اگین رپورٹ
روہت شرما اور بابر اعظم کی ملاقات،فیملی پر سوال وجواب،مزید دلچسپ باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پالی کیلے میں ایشیا کپ کے پاکستان،بھارت ٹاکرے سے ایک روز قبل ہونے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دونوں ممالک کے کھلاڑی بات کرتے دکھائی دیئے ہیں لیکن اسٹائل لینے،دینے والا تھا،جسے لئے ،دیئے بھی کہتے ہیں۔
حارث رئوف اور ویرات کوہلی کی ملاقات میں کچھ باتیں حال اور احوال کی تھیں اور کچھ باتیں میچ پر۔ساتھ میں حارث رئوف نے سڈنی میچ،دس اوورز بائولنگ اور ون ڈے میچ کی طوالت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کےمقابلہ میں مشکل کہا۔اسے ویرات کوہلی نے تسلیم کیا۔ساتھ میں 2 سے 3 بار ہاتھ ملاتے،چلتے دکھائی دیئے۔
دوسری اہم ملاقات دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی تھی۔بابر اعظم امام الحق کے ساتھ کھڑے اپنے پیڈز باندھ رہے تھے کہ بھارتی کپتان روہت شرما اپنا بیک اٹھائے گزرے۔سب سے قبل روہت شرما نے امام سے بات کی اور چلتے ہوئے بابر کی جانب آگئے۔پیچھے سے انہیں امام کی آواز آئی کہ کیسے ہیں سر،اس پر روہت مڑے اور امام کا بڑھا ہوا ہاتھ دیکھا تو جلدی سے اپنا ہاتھ ملادیا۔اتنے میں بابر کے ساتھ ہیلو ہائے کے بعد اگلی بات ہوئی تو بابر اعظم نے فیملی اور بچوں کا پوچھا تو روہت شرما نے کہا کہ اسکول ٹائم چل رہا،کسی ایک کو گھر رہنا پڑتا ہے۔اس پر پاکستانی کپتان نے کہا کہ یہ تو ہے۔اس کے بعد ایک جملہ کا تکرار اور ہوا اور روہت شرما بائے بائے کرتے چلتے بنے۔
ویرات کوہلی اگر وہاں نہ ہوتا تو،شاداب خان نے اہم جملہ مکمل کردیا
ادھر ڈریسنگ روم کے باہر متعدد بھارتی کھلاڑیوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر کچھ وقت گزارا۔اسٹینڈ میں کھڑے ویرات کوہلی نے شاہین شاہ کو اعزت کے ساتھ دیکھا اور ہاتھ ملایا۔ساتھ میں شاداب خان کھڑے تھے،ان سے وہ گپ شپ کرتے دکھائی دیئے۔