کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 شیڈول،پاکستان بمقابلہ بھارت،لائیو ایشیا کپ میچ،آج دس ستمبر بروز اتوار،کولمبو
ایشیا کپ،ایک نظر آسمان ،دوسری پاکستان بمقابلہ بھارت پر،ایشیا کپ سپر 4 کی بڑی جنگ آج۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر میں یہ نمایاں ہے کہ ایشیا کپ سپر فور میں ایک روز قبل 9 ستمبر کا سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ون ڈے میچ بارش کی پیش گوئی کے باوجود مکمل ہوگیا۔کرکٹ فینز توقع کرتے ہیں کہ اب اگلے روز دس ستمبر یونی آج اتوار کو پاکستان بمقابلہ بھارت لائیو کرکٹ میچ بھی بارش سے محفوظ رہے گا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی خوف کی صورت موجود ہے،اس کے مطابق آج بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔
ایشیا کپ اتفاق یہ ہے کہ بارش کی پیش گوئی دوپہر کے بعد رات تک وقفہ وقفہ سے ہے،کہیں 66 فیصد بھی ہے لیکن خیال ہے کہ گزشتہ روز کی طرح یہ دن بھی بہتر گزرے گا،اگر بارش ہوگئی اور کھیل نا مکمل رہاتو اگلا روز 11 ستمبر اس کا متبادل دن موجود ہے۔یہ الگ بات ہے کہ 11 ستمبر کو اس سے بھی زیادہ بارش کی پیش گوئی ہے۔
بھارتی ٹیم مشکل می ہے۔کے ایل راہول کی واپسی دیکھ رہی ہے،جنہوں نے اس سال مارچ سے کوئی ون ڈے ممیچ نہیں کھیلا،جس کی جگہ کھلائیں جائیں گے،وہ 4 میچز مین 4 ہاف سنچریز کرچکے ہیں۔جسپریت بمرا نے بھی جولائی سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا،دونوں کی واپسی ممکن ہے۔
بھارت سے کھیلے بغیر پاکستان سے عالمی نمبر ون پوزیشن چھن گئی
یہ ایک ایسا میچ ہوگا کہ اس کے لئے میچ تک دونوں نگاہیں آسمان پر جمی ہوگی،میچ شروع ہوبھی گیا تو ایک نگاہ آسمان اور دوسری میچ پر ہوگی اور یہ بہت مشکل ہوگا۔وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں ہوگی۔پیسرز اور اسپنرز کا راج ہوگا۔پالی کیلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف گرتے پڑتے 266 اسکور کئے تھے۔یہاں پریمادا اسٹیڈیم میں اتنے ہوگئے تو جیت کی ضمانت بن جائیں گے،کولمبو کی اس پچ پر 268 اوسط اسکور جیت کا سب بنتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کیا کرے گی،پچ دیکھیں تو پہلے بلے بازی والی سائیڈ فائدے میں جاسکتی ہے لیکن موسم دیکھیں تو بعد والی ٹیم کے لئے مفید ہوگا۔دیکھنا ہوگا کہ دونوں سائیڈز کے کپتان کس سائیڈ کو خطرناک اور کس رخ کو زیادہ خطرناک محسوس کرکے ٹاس کے بعد کا فیصلہ کرتے ہیں۔
روہت شرما الیون کی 2 تبدیلیاں یقینی ہیں۔پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا۔محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف ہی کھیلیں گے۔
کرکٹ فینز،مبصرین اور تجزیہ نگاروں کی کتاب میں پاکستان اس وقت فیورٹ ہے۔بھارت کے خلاف جیت سکتا ہے لیکن کرکا گین کا ماننا ہے کہ ایسے بارش سے ممکنہ متاثرہ میچ کا کوئی فیورٹ نہیں ہوتا۔ویرات کوہلی کا دن بھی ہوسکتا ہے اور بابر اعظم کا بھی،اس لئے ففٹی ففٹی ہے۔قسمت جس کے ساتھ ہوئی ،وہ میچ جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق اگر بارش نہ ہوئی تو ٹاس دوپہر 2 بجے اور میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا۔