کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کی ہڈی ٹوٹ گئی،ہسپتال منتقل،ورلڈکپ خوابکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نسیم شاہ کے ورلڈکپ کے ابتدائی حصہ سے باہر ہونے کے بعد 2 اور کھلاڑیوں کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔پاکستان کے ساتھ اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی کھلاڑیوں کی انجریز مسائل کا شکار ہیں۔
آسٹریلیا کو ایک اور بد ترین شکست،جنوبی افریقا کی بڑی جیت
جمعہ کو سنچورین میں جنوبی افریقا سے بڑی شکست سے دوچار ہونے والی آسٹریلیا ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ لگاہے کہ اس کے اوپنر ٹریوس ہیڈ ہاتھ کے فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں۔اننگ کے دوران پروٹیز پیسر کی بال ہاتھ پر لگی ،پھر بعد ازاں اننگ جاری نہ رکھ سکے۔انہیں ہسپتال لے جایا گیا،جہاں سے تشویشناک نیوز بریک ہوئی ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہے۔آج ہفتہ کو مزید سکین ہوگا،اس کے بعد ان کی کرکٹ واپسی کا ٹائم فریم طے ہوسکے گا۔
انگلینڈ پھر لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب
جمعہ کو ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لارڈز میں مقابل تھے۔کیوی ٹیم 100 اسکور سے ہارکر سیریز بھی ہارگئی ۔ لارڈز میں 14ویں اوور کی آخری ڈلیوری پر وائیڈ فرسٹ سلپ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جو روٹ کا کیچ لینے کی کوشش میں ساؤتھی انجری کا شکار ہوئے۔ٹم ساؤتھی کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہے۔وہ نیوزی لینڈ واپس جائیں گے،ہسپتال میں اسکین کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے دائیں انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور فریکچر ہوا ہے۔